اچھے دنوں کے جائزے کے لئے مودی وقت نکال کر دیہی علاقوں میں جائیں : راہل گاندھی

سہارنپور۔ کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ’اچھے دن‘ کا نعرہ دینے والے مسٹر مودی کو غیرملکی دوروں سے وقت نکال کر دیہی علاقوں میں جاکر حقیقت سے روبرو ہونا چاہئے۔

Nov 23, 2015 06:00 PM IST | Updated on: Nov 23, 2015 06:00 PM IST
اچھے دنوں کے جائزے کے لئے مودی وقت نکال کر دیہی علاقوں میں جائیں : راہل گاندھی

سہارنپور۔  کانگریس کے نائب صدرراہل گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ’اچھے دن‘ کا نعرہ دینے والے مسٹر مودی کو غیرملکی دوروں سے وقت نکال کر دیہی علاقوں میں جاکر حقیقت سے روبرو ہونا چاہئے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے بعد اترپردیش میں اپنے مشن 2017کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے گنا کسانوں کے مسائل پر منعقدہ کانگریس کی پدیاترا کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی لندن کے دورے پر ہیں اور میں کھیتوں میں مزدوروں اور کسانوں سے ملاقات کے لئے آیا ہوں۔ ضلع ہیڈکوارٹر سے 14کلومیٹر دور پٹنی میں پدیاترا کے دوران مسٹر گاندھی نے کسانوں، مزدوروں اور خواتین سے راست طورپر بات چیت کی۔

بعد میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مسٹر مودی نے کہاتھا کہ اچھے دن آئیں گے مگر میرا خیال ہے کہ جس دن مزدوروں، دلتوں اور خواتین کی حالت بہتر ہوگی ۔ وہ دن ہمارے لئے اچھے دن ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے کسانوں کا 70ہزار کروڑ روپے کاقرض معاف کردیا تھا۔ منریگا کے تحت سو دن کے روزگار کی گارنٹی ہماری حکومت نے دی۔

Loading...

مسٹر گاندھی نے اترپردیش کی سماج وادی پارٹی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر اکھیلیش یادو نے وزیراعلی بننے پر کہا تھا کہ اترپردیش کی سمت اور حالت تبدیل کردیں گے۔ ابھی ان کے پاس ڈیڑھ برس کا موقع ہے ۔ وہ کسانوں کے بقایہ جات کی ادائیگی کرائیں اور بند پڑی چینی ملوں کو کھلوائیں۔

Loading...