اب اعظم خاں کے خلاف بیان بازی نہیں کریں گے: ساکشی مہاراج

فرخ آباد۔ بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج نے کہا ہے کہ وہ اب سماج وادی پارٹی کے کابینہ وزیر اعظم خاں کے خلاف کچھ بھی بیان بازی نہیں کریں گے۔

Nov 30, 2015 09:03 AM IST | Updated on: Nov 30, 2015 09:03 AM IST
اب اعظم خاں کے خلاف بیان بازی نہیں کریں گے: ساکشی مہاراج

فرخ آباد۔ بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج نے کہا ہے کہ وہ اب سماج وادی پارٹی کے کابینہ وزیر اعظم خاں کے خلاف کچھ بھی بیان بازی نہیں کریں گے۔ ضلع آئے اناؤ کے ایم پی ساکشی مہاراج ایس پی سپریمو ملائم سنگھ اور وزیر اعلی اکھلیش یادو سے جڑے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کرتے نظر آئے۔

بی جے پی کے سابق ضلع صدر بھودیو سنگھ راجپوت کے بیٹے ورون راجپوت کی تلک تقریب میں شامل ہونے آئے ساکشی مہاراج نے کہا کہ مودی کی مرکز میں حکومت بنے ابھی 18 ماہ کا وقت ہی گزرا ہے۔ ان 18 مہینوں میں ہندستان میں جو ترقیاتی کام ہوئے وہ گزشتہ 60 سال میں کبھی نہیں ہوئے۔ مودی کی قیادت میں ملک عالمی سطح پر ابھر رہا ہے۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ جس وقت انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کے لئے تحریک چلائی تھی تو لوگوں سے بچہ بچہ رام کا بولنے کے لئے کافی محنت کرنی پڑی تھی۔ لیکن گھر گھر مودی ملک کے عوام سے کہلانا نہیں پڑا۔

ساکشی مہاراج نے کہا کہ ماضی میں ہوئی بی جے پی کی رکنیت مہم میں تقریبا 32 لاکھ مسلمانوں نے پارٹی کی رکنیت لی ہے۔ ملک کے مسلمان کہتے ہیں کہ وہ ہندستان میں سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔

 

Loading...