فلائٹ سے باہر نکلتے ہی حراست میں لئے گئے شبیر شاہ

نئی دہلی۔ علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کو دہلی پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Aug 22, 2015 01:08 PM IST | Updated on: Aug 22, 2015 01:09 PM IST
فلائٹ سے باہر نکلتے ہی حراست میں لئے گئے شبیر شاہ

نئی دہلی۔ علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کو دہلی پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شبیر کی فلائٹ جیسے ہی سرینگر سے دہلی پہنچی، فلائٹ کے باہر سے ہی دہلی پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ غور طلب ہے کہ شبیر پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کے لئے صبح وادی سے دہلی کے لئے روانہ ہوئے تھے۔

دہلی پولیس کی ایک ٹیم دہلی ایئرپورٹ پر پہلے سے تعینات تھی۔ حکومت نے پہلے ہی صاف کر دیا تھا کہ پاک-ہند کی این ایس اے کی سطح کے مذاکرات میں کوئی تیسرا فریق شامل نہیں ہو گا۔

Loading...

اس سے پہلے کشمیر سے نکلتے ہوئے شبیر شاہ نے کہا تھا کہ ہم گزشتہ 25 سالوں سے ان (پاکستانی رہنما) سے ملتے رہے ہیں۔ دور چاہے اٹل جی کی قیادت میں بنی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کا ہو یا متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت کا، ہماری ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

ہندستان پہلے ہی یہ واضح کر چکا ہے کہ پاکستان کی حریت رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اور کشمیر پر بات چیت روس کے اوفا میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی طرف سے دئیے گئے مشترکہ بیان کی خلاف ورزی ہو گی۔ ہندستان نے صاف کہا ہے کہ وہ پڑوسی ملک کے ساتھ اوفا معاہدے کے مطابق ہی بات چیت کرے گا جس میں دہشت گردی کا ایجنڈا سرفہرست رہے گا۔

اس درمیان خبر ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز دوپہر میں پریس کانفرنس کریں گے۔ ہندستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی شام 4 بجے پریس سے خطاب کریں گی۔

Loading...