شتروگھن نے پھر کھولا مورچہ، اپنی پارٹی کے خلاف اٹھائے چھاپہ ماری پر سوال

نئی دہلی۔ دہلی حکومت کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار پر پڑے چھاپے کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔

Dec 16, 2015 08:44 AM IST | Updated on: Dec 16, 2015 08:44 AM IST
شتروگھن نے پھر کھولا مورچہ، اپنی پارٹی کے خلاف اٹھائے چھاپہ ماری پر سوال

نئی دہلی۔ دہلی حکومت کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار پر پڑے چھاپے کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی ایم پی شتروگھن سنہا نے چھاپے کو لے کر اپنی ہی پارٹی پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔

دیر رات ٹویٹ کر شتروگھن سنہا نے چھاپے کی ٹائمنگ کو لے کر سوال اٹھائے ہیں، شتروگھن سنہا نے کہا کہ جس طرح سے پارلیمنٹ سیشن کے دوران یہ چھاپے پڑے ہیں وہ صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ داؤ کہیں ان کی پارٹی کے لئے الٹا نہ پڑ جائے۔

Loading...

شتروگھن کے ٹویٹس کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک مسلسل کئی ٹویٹ کئے، اپنے ٹویٹس میں انہوں نے مودی کو بھی نشانہ بنایا۔ شتروگھن نے کہا کہ میں اپنے ایکشن ہیرو وزیر اعظم کے خلاف دہلی کے وزیر اعلی کی زبان سے متفق نہیں ہوں مگر یہ دیکھنا ہوگا کہ یہ سب کس طرح اور کس نے شروع کیا۔

Loading...