پانچ بچے پیدا کرنے پرہندوؤں کو 2 لاکھ روپے دے گی شیوسینا

نئی دہلی۔ حال ہی میں جاری کردہ 2011 کے مذہب کی بنیاد پر مردم شماری کے اعداد و شمار کے حساب سے ہندوؤں کی آبادی میں ہوئی مبینہ کمی پر شیوسینا نے تشویش ظاہر کی ہے۔

Aug 30, 2015 08:17 AM IST | Updated on: Aug 30, 2015 08:17 AM IST
پانچ بچے پیدا کرنے پرہندوؤں کو 2 لاکھ روپے دے گی شیوسینا

نئی دہلی۔ حال ہی میں جاری کردہ 2011 کے مذہب کی بنیاد پر مردم شماری کے اعداد و شمار کے حساب سے ہندوؤں کی آبادی میں ہوئی مبینہ کمی پر شیوسینا نے تشویش ظاہر کی ہے۔ شیوسینا کی آگرہ یونٹ نے ان ہندو خاندانوں کو 2 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے جن کے خاندان میں پانچ بچے ہیں۔

شیوسینا کے ضلع صدر وينو لوانيا نے کہا کہ حال میں جاری مردم شماری کے اعداد و شمار میں ہندوؤں کی آبادی میں کمی کی فکر کی وجہ سے شیوسینا کی یونٹ نے انعام دینے کا نظام شروع کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نقد انعام 2010-2015 کے درمیان پیدا ہونے والے بچوں کے لئے دیا جائے گا۔ انعام حاصل کرنے کے لئے والدین کو بلدیہ سے جاری پیدائش سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔

Loading...

شیوسینا نے مسلمانوں کی آبادی میں بظاہراضافہ کو لے کر بھی تشویش ظاہر کی ہے اور یکساں سول کوڈ لاگو کرنے کی مانگ کی ہے تاکہ اس کے مطابق کئی بیویوں والے نظام کا خاتمہ ہو سکے۔

Loading...