سومناتھ کی تلاش میں دہلی پولیس پہنچی آگرہ، عام آدمی پارٹی کے دفتر میں چھاپہ مارا

نئی دہلی۔ دہلی کے سابق وزیر قانون اور عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کی تلاش میں دہلی پولیس آگرہ تک پہنچ گئی۔

Sep 15, 2015 05:52 PM IST | Updated on: Sep 15, 2015 05:52 PM IST
سومناتھ کی تلاش میں دہلی پولیس پہنچی آگرہ، عام آدمی پارٹی کے دفتر میں چھاپہ مارا

نئی دہلی۔  دہلی کے سابق وزیر قانون اور عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی کی تلاش میں دہلی پولیس آگرہ تک پہنچ گئی۔ سومناتھ کی تلاش میں پولیس نے آگرہ میں عام آدمی پارٹی کے آگرہ کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ دہلی پولیس کے مطابق سومناتھ کی لوکیشن آگرہ میں ملی ہے، اسی  لئے چھاپے کی کارروائی کی گئی ہے۔

گھریلو تشدد کا مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ہی سومناتھ فرار ہیں اور پیشگی ضمانت کی کوشش میں لگے ہیں۔  دہلی کی ایک عدالت سومناتھ کی پیشگی ضمانت کی عرضی مسترد کر چکی ہے۔ اس کے بعد سومناتھ نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی ڈالی ہے جس پر آج سماعت ہے۔ اس درمیان پولس ان کی تلاش میں لگی ہے، لیکن وہ ڈھونڈے نہیں مل رہے ہیں۔

Loading...

دہلی پولیس مسلسل اپیل کر رہی ہے کہ سومناتھ پولیس کی تحقیقات میں شامل ہوں۔ دہلی پولیس کے جوائنٹ سی پی نے کہا کہ ہم سومناتھ سے تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے کہہ رہے ہیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔

وہیں عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشوتوش نے کہا کہ ہماری سومناتھ جی سے گزارش ہے کہ وہ پولیس اور عدالت کے سامنے آکر اپنا موقف رکھیں۔

Loading...