پٹھان کوٹ حملہ: دہشت گرد اب بھی اندر، فوج کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

پٹھان کوٹ۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں واقع فضائیہ کے اڈے پر بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔

Jan 02, 2016 08:16 AM IST | Updated on: Jan 02, 2016 04:17 PM IST
پٹھان کوٹ حملہ: دہشت گرد اب بھی اندر، فوج کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

پٹھان کوٹ۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں واقع فضائیہ کے اڈے پر بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جیش محمد کے 4 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔ اس کارروائی میں تین جوان بھی شہید ہوئے ہیں، ان میں سے ایک ایئر فورس کا جوان ہے۔ حملے کے فورا بعد فوج اور این ایس جی کے جوانوں نے کمان سنبھالتے ہوئے دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا۔ وہیں این آئی اے کی ٹیم بھی یہاں پہنچ چکی ہے۔

تصادم ختم ہونے کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم وقفے وقفے سے فائرنگ کی آواز بھی آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ دو دھماکوں کی آواز بھی سنائی دی ہے۔ خبر ہے کہ دہشت گردوں نے تلاشی مہم چلا رہے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی۔ بدلے میں ہیلی کاپٹر سوار جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔

اس واقعہ کے بعد پورے پنجاب میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ این ایس اے اجیت ڈوبھال اس پورے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ کل فوج کی وردی میں کچھ لوگوں نے ایس پی کی گاڑی چھین لی تھی۔ معلومات کے مطابق تین طرف سے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ علاقے میں ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جا رہی ہے اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

فوج کے کمانڈوز نے مورچہ سنبھال لیا ہے۔ معلومات کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ رات کے 1 بجے ہوا ہے۔ تمام دہشت گرد فوج کی وردی میں آئے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ کل پٹھان کوٹ میں ایس پی کی گاڑی چھینی گئی تھی اور رات میں اٹیک ہو گیا۔

Loading...

Loading...