گرداس پور میں فوج کی وردی میں گھومتے نظر آئے دو مشتبہ افراد ، مغربی سیکٹر کے تمام ائیر بیس پر ہائی الرٹ جاری

پٹھان کوٹ : پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد اب تک سرچ آپریشن جاری ہے اس درمیان آج ضلع گروداس پور میں ٹپڈي کینٹ کے پاس دو مشتبہ افراد کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ۔ دونوں مشتبہ افراد نے فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ تاہم کچھ دیر بعد ہی دونوں غائب ہو گئے۔ پولیس دونوں مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔

Jan 06, 2016 06:37 PM IST | Updated on: Jan 06, 2016 06:37 PM IST
گرداس پور میں فوج کی وردی میں گھومتے نظر آئے دو مشتبہ افراد ، مغربی سیکٹر کے تمام ائیر بیس پر ہائی الرٹ جاری

پٹھان کوٹ : پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد اب تک سرچ آپریشن جاری ہے اس درمیان آج ضلع گروداس پور میں ٹپڈي کینٹ کے پاس دو مشتبہ افراد کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ۔ دونوں مشتبہ افراد نے فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ تاہم کچھ دیر بعد ہی دونوں غائب ہو گئے۔ پولیس دونوں مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گروداس پور کے گاؤں پنڈھیر کے قریب فوج کا آرمی بیس ہے۔ آرمی بیس کے قریب فوج کی وردی میں دو لوگوں کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان کی چال ڈھال دیکھ کر لوگوں کو ان پر کچھ شک ہوا ، تو لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دے دی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی ، تب تک دونوں بھاگ چکے تھے۔ پولیس اور فوج نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور دونوں کی تلاش تیز کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد دیکھے جانے کے بعد فوج نے مغربی سیکٹر کے تمام ائیر بیس پر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد ماڈيولس ہو سکتے ہیں۔ فوج کی مکمل توجہ زمینی خطرے سے فوج کے ٹھکانوں کو محفوظ رکھنے پر مرکوز ہے۔

Loading...

Loading...