بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کو سوچ سمجھ کر بولنے کی نصیحت

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کی آج یہاں منعقدہ میٹنگ میں پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو سوچ سمجھ کر بولنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Dec 01, 2015 01:23 PM IST | Updated on: Dec 01, 2015 01:24 PM IST
بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کو سوچ سمجھ کر بولنے کی نصیحت

نئی دہلی۔  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کی آج یہاں منعقدہ میٹنگ میں پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو سوچ سمجھ کر بولنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائیڈو نے پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کو سوچ سمجھ کر بولنے کو کہا ہے۔ مرکزی وزیروں اور پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کے حالیہ متنازعہ بیانات کی وجہ سے پارٹی اور حکومت کو دقت کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک میں عدم رواداری کے واقعات کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر کل لوک سبھا میں بحث کے دوران بھی اپوزیشن نے متنازعہ بیان دینے والے وزیروں کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دریں اثنا پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے صحافیوں سے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں حال ہی میں بہار میں مکمل ہونے والے اسمبلی انتخابات اور عدم رواداری پر جاری سیاسی بحث پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Loading...

Loading...