ہریانہ:دیوار منہدم ہونے سے گیارہ مزدور ہلاک ، 14زخمی

ہریانہ کے منہدر گڑھ ضلع کی ننگل چودھری تحصیل کے تحت دھنیڑا علاقے میں آج ایک زیر تعمیر دیوار منہدم ہونے سے گیارہ مزدوروں کی موت ہوگئی اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔

Aug 07, 2015 10:26 PM IST | Updated on: Aug 07, 2015 10:29 PM IST
ہریانہ:دیوار منہدم ہونے سے گیارہ مزدور ہلاک ، 14زخمی

چندی گڑھ ۔  ہریانہ کے منہدر گڑھ ضلع کی ننگل چودھری تحصیل کے تحت دھنیڑا علاقے میں آج ایک زیر تعمیر دیوار منہدم ہوجانے سے گیارہ مزدوروں کی موت ہوگئی اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔

ضلع کمشنر اتل کمار نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا کہ دیوار کی تعمیر ایک اسٹون کرشنگ سائٹ پر کی جارہی تھی اور وہاں تقریباََ 30مزدور کام کررہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ دس مزدوروں کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے جب کہ ایک زخمی نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔انہوں نے بتایا کہ 14زخمیوں میں سات کو مقامی سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اوران کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ بری طرح زخمی دیگر سات مزدوروں کو روہتک پی جی آئی اور جے پور کے اسپتالوں کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔

Loading...

مسٹر کمار نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وہ سینئر ایس پی بلوان سنگھ سمیت دیگر افسران کے ساتھ  موقع پر پہونچ گئے اور راحت اوربچاو کا کام شروع کردیا۔پندرہ مزدوروں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ، لیکن ان میں سے ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے ہلاک ہونے والوں کے خاندان والوں کے لئے دو دو لاکھ روپے  کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ راجیو گاندھی فیملی انشورنس اسکیم کے تحت بھی ایک ایک لاکھ روپے دئے جائیں گے۔

Loading...