زلزلے سے لرز اٹھے پاکستان اور افغانستان کو ہندوستان نے مدد کی پیشکش کی

نئی دہلی : ہندوستان ، پاکستان اور افغانستان کے کئی حصے زلزلے کے تیز جھٹکوں سے لرز گئے۔ زلزلے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور افغانستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔

Oct 26, 2015 06:02 PM IST | Updated on: Oct 26, 2015 06:02 PM IST
زلزلے سے لرز اٹھے پاکستان اور افغانستان کو ہندوستان نے مدد کی پیشکش کی

نئی دہلی : ہندوستان ، پاکستان اور افغانستان کے کئی حصے زلزلے کے تیز جھٹکوں سے لرز گئے۔ زلزلے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور افغانستان کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہم دونوں ملک کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہیں۔

مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور افغانستان میں آئے شدید زلزلے کے بارے میں سنا، جو ہندوستان کے بھی کئی حصوں میں محسوس کئے گئے ، بھگوان سے سب کی سلامتی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ مودی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں جہاں مدد کی ضرورت ہو گی وہاں ہم مدد کے لئے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیلگئی۔ ہندوستان میں ریختر پیما پر زلزلے کی شدت 7.7 تھی۔ جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان ہندوكش تھا۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 190 کلومیٹر نیچے تھا۔ جبکہ پاکستان میں زلزلے کی شدت 8.1 رہی۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com