فوج کے سربراہ نے کہا، نہیں ہونے دیں گے دوسرا کارگل

دراس۔ فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج کہا کہ فوجی قوت کبھی بھی کارگل جیسا جنگ ہونے نہیں دے گی۔

Jul 25, 2015 03:31 PM IST | Updated on: Jul 25, 2015 03:34 PM IST
فوج کے سربراہ نے کہا، نہیں ہونے دیں گے دوسرا کارگل

دراس۔ فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے آج کہا کہ فوجی قوت کبھی بھی کارگل جیسا جنگ ہونے نہیں دے گی۔ کارگل جنگ کے شہیدوں کی یاد میں یہاں بنے ایک یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ فوج کبھی بھی دوسرے کارگل کی اجازت نہیں دے گی۔  کارگل جنگ میں ہندستان کی جیت کی یاد میں منائے جانے والے وجے دیوس کی 16 ویں سالگرہ کا انعقاد 20 جولائی سے ہی شروع ہو گیا تھا اور اہم پروگرام کا انعقاد آج اور کل ہوگا۔

 

Loading...

فوج مذہبی لیڈروں کی موجودگی میں کارگل جنگ یادگار میں شہید فوجیوں کی یاد میں خصوصی دعا کا اجتماع منعقد کرے گی۔ اس کے بعد شمع کو روشن کیا جائے گا۔ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کل منعقد ہوگی اور اس کے بعد بہادر عورتوں کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

پاکستانی فوجیوں کے ساتھ کارگل کی جنگ مئی 1999 میں شروع ہوئی تھی جو دو ماہ تک جاری رہی۔ اس جنگ میں ہندستانی فوج کے 490 اہلکار، فوجی اور جوان شہید ہوئے تھے۔

Loading...