اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پی این بی بدعنوانی کا معاملہ : قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد میہول چوکسی کی حوالگی: گیسٹن براؤن

    میہول چوکسی کی فائل فوٹو۔(نیوز18)۔

    میہول چوکسی کی فائل فوٹو۔(نیوز18)۔

    اینٹیگا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں مفرورکاروباری میہول چوکسی کی کوئی اوقات نہیں ہے اورتمام قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے اس کوہندوستان کے حوالہ کر دیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      اینٹیگا کے وزیر اعظم گیسٹن براؤن نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں مفرورکاروباری میہول چوکسی کی کوئی اوقات نہیں ہے اورتمام قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے اس کوہندوستان کے حوالہ کر دیا جائے گا۔گیسٹن براؤن نے یہاں دوردرشن سے انٹرویو میں کہا’’ہمارے ملک میں قانون اورآزاد عدلیہ کا نظام ہے جس کے مطابق چوکسی کا معاملہ عدالت میں ہے۔ حکومت کا اس معاملہ میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔ مجرموں کو بھی قانونی عمل کے تحت اپنا موقف رکھنے کا حق دیاجاتاہے ۔

      چوکسی سے متعلق تمام قانونی اور عدالتی عمل مکمل ہونے کے بعد بغیر کسی تاخیر کے اس کو ہندوستان کے حوالہ کر دیا جائے گا‘‘۔ گیسٹن براؤن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے الگ منعقد پہلے ہندوستان -كیریکام کانفرنس کے بعد یہ بات کہی۔قابل غور ہے کہ مفرور ہیرا تاجر نے جنوری 2018 میں انٹیگاا اور باربوڈا کی شہریت حاصل کر لی تھی۔پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کا ملزم میہول چوکسی ہندوستان کو مطلوب ہے۔
      First published: