உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صرف کیرالا ہی نہیں، آندھرا اور میزورم میں بھی بڑھ رہے ہیں کورونا کیس، آخر کیا ہیں اس کی وجہ؟

    مختلف ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ

    مختلف ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ

    مہاراشٹر میں بھی ہفتہ وار تعداد میں معمولی ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے گرتے ہوئے رجحان کو توڑ دیا جو کہ آٹھ ہفتوں سے جاری تھا، حالانکہ اس سے پہلے ریاست میں کورونا کے کیسوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    • Share this:
      کیرالہ میں کووڈ۔19 کے انفیکشن میں بڑے پیمانے پر اضافہ پچھلے ہفتے سب سے زیادہ غالب وبائی رجحان رہا ہے، لیکن کئی دیگر ریاستوں میں بھی اس عرصے کے دوران معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میزورم اور آندھرا میں ہفتہ وار کورونا کے کیسوں میں اضٓفہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

      میزورم میں پچھلے سات دنوں کے مقابلے میں ہفتہ وار کیسز میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے تین ہفتوں میں شمال مشرقی ریاست میں کیسز کم ہو رہے تھے۔ میزورم میں 23 تا 29 اگست کے ہفتہ کے دوران 5342 کیس رپورٹ ہوئے جو پچھلے سات دنوں میں 3718 تھے۔


      جنوب میں آندھرا میں 13.2 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جہاں ہفتے کے دوران 9783 کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ پچھلے ہفتے 8643 تھے۔ ہندوستان میں گزشتہ ہفتے کیسز میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کیرالہ میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔ ہفتے کے دوران ہندوستان میں تمام معاملات میں ریاست کا حصہ 66 فیصد ہے۔

      مہاراشٹر میں بھی ہفتہ وار تعداد میں معمولی ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس نے گرتے ہوئے رجحان کو توڑ دیا جو کہ آٹھ ہفتوں سے جاری تھا، حالانکہ اس سے پہلے ریاست میں کورونا کے کیسوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ وہیں بنگال میں بھی انفیکشن میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا۔


      دریں اثنا پیر کے روز ہندوستان میں 30198 تازہ کیس اور 350 اموات ریکارڈ کی گئیں، جو 29 مارچ 2021 کے بعد ملک میں سب سے کم ایک دن کی تعداد ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: