نئی پریشانی! اب ممبئی میں ویکسین کی کمی کے سبب پرائیویٹ سینٹروں پر لگا تالا: رپورٹ
Vaccine Shortage in Maharashtra: ملک کی اقتصادی راجدھانی کہی جانے والی ممبئی ویکسین کی کمی سے جدوجہد کر رہی ہے۔ عالم یہ ہے کہ شہر میں چل رہے 71 پرائیویٹ ویکسین سینٹروں میں سے 25 بند ہوگئے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 09, 2021 11:43 AM IST

نئی پریشانی! اب ممبئی میں ویکسین کی کمی کے سبب پرائیویٹ سینٹروں پرلگا تالا: رپورٹ
ممبئی: ملک کے کئی ریاستوں میں ویکسین اسٹاک (Vaccine Stock) کم ہونے کی خبریں تھیں۔ ان میں سے مہاراشٹر مسلسل مرکزی حکومت (Central Government) سے ویکسین اسٹاک میں اضافہ کی اپیل کر رہا تھا۔ اب رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ممبئی میں پرائیویٹ ویکسین سینٹروں میں سے 25 پر تالا لگ گیا ہے۔ اس کے پیچھے کی وجہ وکسین کی کمی ہونی بتائی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے حکومت سے زیادہ ویکسین اسٹاک تقسیم کرنے کی بات کہی تھی۔ وہیں، مرکزی حخومت مسلسل مناسب اسٹاک اور صحیح الاٹمنٹ کرنے کی بات کہی رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ملک کی اقتصادی راجدھانی کہی جانے والی ممبئی ویکسین کی کمی سے جدوجہد کر رہی ہیں۔ عالم یہ ہے کہ شہر میں چل رہے 71 پرائیویٹ ویکسین سینٹروں میں سے 25 بند ہوگئے ہیں۔ حالانکہ، یہ کہا جا رہا ہے کہ شہر کو جلد ہی ایک لاکھ 86 ہزار ویکسین کی نئی کھیپ مل سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ممبئی میں ابھی 50-40 ہزار ویکسین ڈوز بچے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت ٹوپے نے مرکزی حکومت پر مہاراشٹر کے ساتھ بھید بھاو کے الزامات عائد کئے تھے۔
پنے میں 109 ویکسین مراکز بند ہونے کی خبر
لوک سبھا رکن پارلیمنٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی لیڈر سپریا سولے نے بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ پنے میں ویکسین کی کمی کے سبب تقریباً 109 ٹیکہ کاری مراکز بند رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ کئی لوگوں کو بغیر ویکسین لگوائے ہی گھر لوٹنا پڑا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا ’پنے ضلع میں آج 391 ویکسینیشن سینٹروں پر 55 ہزار 539 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ کئی ہزار لوگوں کو بغیر ٹیکہ کاری کے واپس بھیجنا پڑا، کیونکہ اسٹاک ختم ہوگیا تھا۔
مہاراشٹر کے کانگریس صدر نے ویکسین کی کمی کی خبروں کے درمیان بی جے پی حکومت پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے جمعرات کو کہا، ’آج ہمارا ملک پاکستان کو مفت ویکسین پہنچا رہا ہے، لیکن مہاراشٹر کے لئے وہ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں پرالزام لگائے ہیں۔ پٹولے نے کہا، ’ریاست اور مرکز کے بی جے پی لیڈران مہاراشٹر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ طے ہے کہ انہیں اس کے انجام بھگتنے ہوں گے‘۔ ہندوستان نے دنیا کے کئی ممالک کو مفت ویکسین پہنچائی ہے۔