உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جھارکھنڈ: لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانےکی تیاری، سی آرپی ایف کےحوالے ہوگی راجدھانی رانچی

    رانچی میں اب سی آرپی ایف کے جوان لاک ڈاون پر عمل کرائیں گے۔ فائل فوٹو

    رانچی میں اب سی آرپی ایف کے جوان لاک ڈاون پر عمل کرائیں گے۔ فائل فوٹو

    ڈی جی پی ایم وی راو نےکہا کہ رانچی میں لاک ڈاون پر مکمل عمل کرانےکےلئے اب سی آر پی ایف (CRPF) کے جوان محاذ سنبھالیں گے۔

    • Share this:
      رانچی: راجدھانی رانچی اب سی آر پی ایف (CRPF) کےحوالے ہوگی۔ لاک ڈاون (Lockdonw) پر عمل کروانے کےلئے دارالحکومت کی سڑکوں پر سی آر پی ایف کےجوانوں کو تعینات کیا جائےگا۔ ڈی جی پی ایم وی راو نےاس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نےکہا کہ رانچی میں لاک ڈاون پر مکمل کرانےکےلئے اب سی آر پی ایف کے جوان محاذ سنبھالیں گے۔ سب کو سوشل ڈیسٹنسنگ پرعمل کرنا ہوگا اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پرکارروائی ہوگی۔ اب تک ضلع پولیس کےجوان رانچی میں لاک ڈاون پر عمل کروا رہے تھے۔

      پیر کو جام تاڑہ میں ایک نیا مریض ملنے کے بعد یہ اعدادوشمار 83 پر پہنچ گیا ہے۔
      پیر کو جام تاڑہ میں ایک نیا مریض ملنے کے بعد یہ اعدادوشمار 83 پر پہنچ گیا ہے۔


      پیرکو ایک بار پھر وزیراعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ میں وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سمیت بڑے افسران نےحصہ لیا۔ وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیر صحت، صحت سکریٹری نتن مدن کلکرنی اور ڈی جی پی ایم وی راو نے پروجیکٹ بھون میں اس میں حصہ لیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد وزیر صحت بنا گپتا نےکہا کہ ریاستی حکومت مضبوطی کے ساتھ کورونا سےلڑ رہی ہے۔ اس بیماری کے اثرات الگ الگ ہیں، جنہیں معلوم کرنے میں مشکل ہو رہا ہے، لیکن لوگوں کو گھبرانےکی ضرورت نہیں، بلکہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ سوشل ڈیسٹنسنگ اور لاک ڈاون پر عمل کریں۔ وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک صوبے میں 13 کورونا پازیٹیو مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

      جھارکھنڈ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔
      جھارکھنڈ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔


      رانچی میں تیزی سے پیر پھیلا رہا ہے کورونا وائرس

      جھارکھنڈ میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ پیرکو جام تاڑہ میں ایک نیا مریض ملنےکے بعد یہ اعدادوشمار 83 پر پہنچ گیا ہے۔ راجدھانی رانچی میں کورونا متاثرین کی تعداد 50 کو پارکرچکی ہے۔ راجدھانی کے ہند پیڑھی علاقے سے نکل کرکورونا وائرس راجدھانی کے لووا ڈیہہ، چٹیا، کانٹا ٹولی، مین روڈ، ہرمو، بیڑو اور پسکا موڑ جیسے علاقوں کو اپنی چپیٹ میں لےلیا ہے۔ ہند پیڑھی کورونا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ یہاں کے دو مریضوں کی کورونا سے موت بھی ہوگئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: