کیجریوال سرکار کا دہلی والوں کو بڑا تحفہ ، اب کرایہ دار کو بھی بجلی بل میں ملے گی یہ بڑی سہولت

اگلے سال کے شروع میں دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر فتح حاصل کرنے کی مہم میں مصروف وزیر اعلی اروند کجریوال نے بدھ کو کرایہ دار بجلی صارفین کے لئے بڑا اعلان کیا ہے ۔

Sep 25, 2019 06:39 PM IST | Updated on: Sep 25, 2019 06:39 PM IST
کیجریوال سرکار کا دہلی والوں کو بڑا تحفہ ، اب کرایہ دار کو بھی بجلی بل میں ملے گی یہ بڑی سہولت

کیجریوال کا دہلی والوں کو بڑا تحفہ ، اب کرایہ دار کو بھی بجلی بل میں ملے گی یہ بڑی سہولت

اگلے سال کے شروع میں دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر فتح حاصل کرنے کی مہم میں مصروف وزیر اعلی اروند کجریوال نے بدھ کو کرایہ دار بجلی صارفین کے لئے بڑا اعلان کیا ہے ۔ اس کے تحت کرایہ دار پری پیڈ بجلی میٹر لگا سکیں گے اور مالک مکان سے اس کے لئے این اوسی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ وزیر اعلی کجریوال نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرایہ داروں کو بھی 200 یونٹ تک بجلی مفت ملے گی۔ دہلی میں تقریباً 40 لاکھ کرایہ دار ہیں اور ان میں بڑی تعداد میں دہلی کے ووٹرز بھی ہیں ۔ حال ہی میں 200 یونٹس تک ماہانہ کھپت والے بجلی صارفین کے لئے دہلی حکومت نے بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعلی نے کہا پہلے کرایہ داروں کو بجلی میٹر لگانے کے لئے مالک مکان سے ’نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ‘(این او سی) لینا پڑتا تھا ، لیکن اب ’وزیر اعلی کرایہ دار بجلی میٹر منصوبہ ‘ کے تحت وہ پری پيڈ میٹر لگوا سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کرایہ داروں کو پری پیڈ میٹر لگوانے کی سہولت کے لئے فون نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔

بی ایس ای ایس جمنا کے علاقہ میں رہنے والے کرایہ دار 19122 اور بی ایس ای ایس راجدھانی میں 19123 پر فون کرکے میٹر ہوم ڈلیوری کروا سکتے ہیں۔ ٹاٹا پاور کی تقسیم کے علاقے میں رہنے والے کرایہ دار 19124 پر فون کرکے میٹر گھرپر منگوا سکتے ہیں۔

Loading...