دہلی سمیت ان ایئرپورٹس پر اب چہرہ ہی بورڈنگ پاس، ہوائی اڈوں پر ’پیپرلیس‘ انٹری
دہلی سمیت ان ایئرپورٹس پر اب چہرہ ہی بورڈنگ پاس، ہوائی اڈوں پر ’پیپرلیس‘ انٹری
مسافر کو ڈی جی یاترا موبائل ایپ پر اپنا آدھار کارڈ ویریفکیشن اور فوٹو اپ لوڈ کرنے ہوں گے۔ ایپ پر ہی بورڈنگ پاس اسکین کرنا ہوگا۔ یہ جانکاریاں ہوائی اڈوں سے شیئر ہوں گی۔
دہلی، وارانسی اور بنگلورو ہوائی اڈوں پر جمعرات سے فیشیل ریکگنیشن تکنیک (ایف آر ٹی) پر مبنی نیا سسٹم شروع ہوا ہے۔ اس میں مسافر کی پہچان ان کے چہرے سے ہوگی اور وہ ڈی جی یاترا موبائل ایپ کے ذریعے ہوائی اڈوں پر پیپرلیس انٹری کرسکیں گے۔ ان کا سفر سے متعلق ڈیٹا چہرہ پہچان کرکے سیکورٹی جانچ و دیگر چیک پوائنٹس پر خود ہی پروسیس کردیا جائے گا۔
اب چہرہ ہی ہوگا بورڈنگ پاس۔۔۔’ڈی جی یاترا‘ ایپ لانچ دہلی، وارانسی اور بنگلورو ایئرپورٹس پر گھریلو مسافروں کے لیے جمعرات سے فیشیل ریکگنیشن تکنیک (ایف آر ٹی) پر مبنی نیا سسٹم شروع ہوا ہے۔ اس مین مسافر کی پہچان ان کے چہرے سے ہوگی اور وہ ڈی جی یاترا موبائل ایپ کے ذریعے ایئرپورٹس پر پیپرلیس انٹری کرسکیں گے۔
مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (IGIA) کے ٹرمینل-3 کے لیے ڈی جی یاترا کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اسے حیدرآباد، کولکتہ، پونے اور وجئے واڑہ میں بھی مارچ 2023 سے شروع کیا جائے گا۔ جلد ہی یہ ٹیکنالوجی ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر شروع ہو جائے گی۔ اس نئے سسٹم کے لیے بنائے گئے ڈی جی یاترا موبائل ایپ کا بیٹا ورژن (ٹیسٹ فارمیٹ) 15 اگست کو دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے لانچ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نویں جماعت کے طالب علم مزمل کی سائنس میں دلچسپی، مختلف چیزوں کے ماڈل ڈیزائن بنائے ایسے ہوگا استعمال: پہچان بورڈنگ پاس سے لنک ہوگی مسافر کو ڈی جی یاترا موبائل ایپ پر اپنا آدھار کارڈ ویریفکیشن اور فوٹو اپ لوڈ کرنے ہوں گے۔ ایپ پر ہی بورڈنگ پاس اسکین کرنا ہوگا۔ یہ جانکاریاں ہوائی اڈوں سے شیئر ہوں گی۔ ہوائی اڈوں کے ای گیٹ پر بورڈنگ پاس کا بار کوڈ اسکین ہوگا۔ یہیں ایف آر ٹی لگا ہوگا، جس میں مسافر کے چہرے سے پہچان و سفری دستاویز کی تصدیق ہوگی۔ عمل پورا ہونے پر مسافر ای گیٹ سے ہوائی اڈے میں انٹری کرپائیں گے۔ انہیں سیکورٹی جانچ اور جہاز میں چڑھتے وقت عام عمل سے بھی گزرنا ہوگا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔