உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب واٹس ایپ پربھی کووڈ-19 ویکسین سرٹیفکیٹ دستیاب، کیسے کریں حاصل؟ جانئے تفصیلات

    واٹس ایپ پر 'کووڈ سرٹیفکیٹ' ٹائپ کریں اور بھیجیں۔

    واٹس ایپ پر 'کووڈ سرٹیفکیٹ' ٹائپ کریں اور بھیجیں۔

    وزیر صحت کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لایا جائے گا۔ اب 3 آسان مراحل میں MyGov کورونا ہیلپ ڈیسک کے ذریعے #COVID19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

    • Share this:
      حکومت نے ایک نیا فیچر لانچ کیا ہے جس کے تحت شہری اپنے فون پر ویکسین کے سرٹیفکیٹ واٹس ایپ پر ایک سادہ ٹیکسٹ کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ جو کوئی بھی اپنا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتا ہے وہ ایک نمبر پر واٹس ایپ پیغام بھیج سکتا ہے اور سرٹیفکیٹ ایک ساتھ مل جائے گا۔

      نئی خصوصیت کے تحت کسی کو واٹس ایپ پر صرف سرکاری آفیشل 'کورونا ہیلپ ڈیسک' -  9013151515پر ٹیکسٹ کرنا ہوگا۔ 'کووڈ سرٹیفکیٹ' ٹائپ کریں اور اپنے ویکسین سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے 30 سیکنڈ کے اندر وصول ہونے والا او ٹی پی ٹائپ کریں۔

      وزیر صحت کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عام آدمی کی زندگی میں انقلاب لایا جائے گا۔ اب 3 آسان مراحل میں MyGov کورونا ہیلپ ڈیسک کے ذریعے COVID19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ رابطہ نمبر محفوظ کریں:  9013151515 واٹس ایپ پر 'کووڈ سرٹیفکیٹ' ٹائپ کریں اور بھیجیں۔ OTP درج کریں۔ سیکنڈ میں اپنا سرٹیفکیٹ حاصل کریں‘‘۔


      ہندوستان میں کئے گئے کووڈ ویکسینیشن کے عمل کے تحت لوگ اپنے ٹیکے کے ثبوت کے طور پر اپنا پہلی اور دوسری خوارک حاصل کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہیں۔مرکزی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی خوراکیں 50.62 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ہفتہ کو 18 تا 44 سال کی عمر کے گروپ میں 27,55,447 ویکسین کی پہلی خوراک اور 5,08,616 دوسری خوراک دی گئی ہے۔

      مدھیہ پردیش ، گجرات ، راجستھان ، مہاراشٹر اور اتر پردیش نے ایک ہی عمر کے گروپ میں کوویڈ 19 ویکسین کی کروڑوں سے زائد خوراکیں دی ہیں۔ نیز ، آندھرا پردیش ، آسام ، چھتیس گڑھ ، دہلی ، ہریانہ ، جھارکھنڈ ، کیرالہ ، تلنگانہ ، ہماچل پردیش ، اڈیشہ ، پنجاب ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں 18 تا 44 سال کی عمر کے 10 لاکھ سے زیادہ مستحقین کو ویکسین کی پہلی خوراک فراہم کی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: