اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اب سرکاری اسکولوں میں 220 دن پڑھائی ہوگی، دینا ہوگا حلفنامہ، 2023-24 کا اکادمی کلینڈر جاری

    اب سرکاری اسکولوں میں 220 دن پڑھائی ہوگی، دینا ہوگا حلفنامہ، 2023-24 کا اکادمی کلینڈر جاری

    اب سرکاری اسکولوں میں 220 دن پڑھائی ہوگی، دینا ہوگا حلفنامہ، 2023-24 کا اکادمی کلینڈر جاری

    ڈائریکٹوریٹ نے اکادمک کیلنڈر جاری کر کے اس میں گرمیوں، خزاں اور سردیوں کی چھٹیوں کی تاریخیں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      دارالحکومت دہلی کے سرکاری، سرکاری مدد حاصل کرنے والے اور پرائیوٹ اسکول آئندہ تعلیمی سیشن 2023-24 میں 220 دن پڑھائی کرائیں گے۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے اسکولوں کو اس تعلق سے ایک حلفنامہ دینے کے لیے کہ۹ا ہے۔ اس کے لیے ڈائریکٹوریٹ نے اسکولوں کو حلف نامہ کا فارمیٹ بھی بھیجا ہے۔

      اس کے ساتھ ہی ڈائریکٹوریٹ نے اکادمک کیلنڈر جاری کر کے اس میں گرمیوں، خزاں اور سردیوں کی چھٹیوں کی تاریخیں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام اسکولوں کو ان پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دہلی کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع ہونے والا ہے۔ اس سے قبل، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اسکولوں کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اسکولوں میں کم از کم 220 دن کی تعلیم لازمی طور پر کرائیں۔

      اتنے دنوں کی پڑھائی کے لیے مفت اور لازمی تعلیمی قانون 2009 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر تسلیم شدہ اسکول کو ایک تعلیمی سال میں اپر پرائمری کلاسوں کے لیے کم از کم ورکنگ ڈے پر عمل کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی تعلیمی سیشن 2023-24 کے آغاز سے قبل دیگر تعطیلات کا کیلنڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      وطن سے اظہار محبت ضروری، لیکن اس میں ہچکچاہت کیوں؟ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا بیان

      یہ بھی پڑھیں:
      بجٹ 24-2023: مرکزی بجٹ میں یہ ہیں 5 اہم چیزیں، جن کےبارےمیں جانناہرٹیکس دہندہ کیلئےہےضروری

      مہاراشٹر کے سانگلی میں 36 اسکولی طلبہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بیمار، کیا ہے اندر کی بات؟

      اس کے مطابق، آئندہ گرمیوں کی چھٹیاں 11 م ئی سے 30 جون تک ہوں گے۔ اس میں 28-29 اور 30 جون ٹیچرس کے لیے ورکنگ ڈے رہیں گے۔ خزاں کی تعطیلات 20 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک ہوں گی۔ جبکہ موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری 2024 سے ہوں گی جو کہ 15 جنوری تک جاری رہیں گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: