کیجریوال حکومت نے دیا وائی فائی کا تحفہ، ہر مہینے دہلی والوں کو 15 جی بی ڈاٹا مفت

اس کے ساتھ ہی کیجریوال نے دہلی میں مختلف مقامات پر تقریباً 140000 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ قومی راجدھانی میں کل 280000 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

Aug 08, 2019 09:27 PM IST | Updated on: Aug 08, 2019 09:28 PM IST
کیجریوال حکومت نے دیا وائی فائی کا تحفہ، ہر مہینے دہلی والوں کو 15 جی بی ڈاٹا مفت

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو۔

 دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعرات کو اعلان کیا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت تین ۔چار ماہ کے اندر دار الحکومت میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس دینے کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کرے گی۔ کیجریوال نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ ان کے ساتھ وزیر توانائی ستیندر جین بھی تھے۔ جین نے کہا کہ دہلی میں تقریباً 1000 ہاٹ اسپاٹ قائم کیے جائیں گے۔ دہلی کے باشندوں کو جلد ہی مفت وائی فائی کی سہولت مہیا کروانے سے متعلق کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ پہلے مرحلے میں فی یوزر ہر ماہ 15 جی بی ڈاٹا مفت ملے گاجس کی اسپیڈ200 ایم بی پی ایس ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کابینہ نے پہلے مرحلے میں 11000 ہاٹ اسپاٹ قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اب جلد ہی تین سے چار ماہ کے اندر مفت وائی فائی انٹرنیٹ کی سروسز شروع ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نصب کیے جانے والے کل 11000 ہاٹ اسپاٹ میں سے 4000 ہاٹ اسپاٹ بس اسٹینڈ پر لگائے جائیں گےجبکہ دیگر ہاٹ اسپاٹ دہلی کے مختلف اسمبلی حلقوں میں لگائے جائیں گے۔ کیجریوال نے کہا کہ ہر ہاٹ اسپاٹ سے 50 میٹر کی رینج تک کم ازکم 200 افراد وائی فائی کا استعمال کر سکیں گے۔

اس کے ساتھ ہی کیجریوال نے دہلی میں مختلف مقامات پر تقریباً 140000 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ قومی راجدھانی میں کل 280000 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسمبلی حلقوں میں تقریباً 4000 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

Loading...

Loading...