ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اب بزرگ اورمعذور شہریوں کو گھر کے قریبی ویکسی نیشن سینٹرمیں ہی ملےگی کووڈ ویکسین، بیشتر شہری دوسری خوراک سے ہنوزمحروم

مرکزی وزارت صحت نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین ایڈمنسٹریشن برائے کووڈ۔19 پر قومی ماہر گروپ نے بزرگ اور مختلف اہل شہریوں کے لئے 'گھر سے قریبی ویکسی نیشن مراکز‘‘ (Near to home Covid vaccination centres' (NHCVC) ) کے رہنما خطوط پر ایک تکنیکی ماہرین کمیٹی کی تجویز کی سفارش کی ہے۔

  • Share this:

مرکزی حکومت کا کہناہےکہ بزرگ شہری جو ابھی تک کووڈ۔19 ویکسین کی اپنی پہلی خوراک نہیں لیے یا جنہوں نے پہلی خوراک لی ہے۔ اب انہیں اپنے گھر کے قریب واقع ویکسی نیشن سینٹر میں ہی ویکسین دی جائے گی۔ اس سہولت سے استفادہ کے لیے 60 سال سے کم عمر افراد بھی اہل ہوں گے۔ تاہم اس کا مطلب گھر گھر جاکر ویکسی نیشن نہیں ہے۔مرکزی وزارت صحت نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ویکسین ایڈمنسٹریشن برائے کوویڈ ۔19 پر قومی ماہر گروپ (National Expert Group on Vaccine Administration for Covid-19) نے بزرگ اور مختلف اہل شہریوں کے لئے 'گھر سے قریبی ویکسی نیشن مراکز‘‘ (Near to home Covid vaccination centres' (NHCVC) ) کے رہنما خطوط پر ایک تکنیکی ماہرین کمیٹی کی تجویز کی سفارش کی ہے۔وزارت نے ان سفارشات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ضیعف العمر اور مختلف اہلیت رکھنے والے شہریوں کے لئے این ایچ سی وی سی کمیونٹی کے قیام کا فیصلہ کیاہے۔ ، جس کے تحت کووڈ ویکسی نیشن مراکز گھروں کے قریب کے کھولے جائیں گے‘‘۔

 ویکسی نیشن پروگرام  کی فائل فوٹو
ویکسی نیشن پروگرام کی فائل فوٹو

حکام نے مزید کہا کہ ان سفارشات کا مقصد بزرگ شہریوں کے لیے گھر کے قریب ہی ویکسیی نیشن کو یقینی بنانا ہے۔ جو کسی نہ کسی دور دراز مراکز کو نہیں جاسکتے ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ یہ سفارشات تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی جائیں گی اور کمیونٹی کے قریب ٹیکہ جات کی خدمات کو فروغ دیا جائے گا۔ ‘‘

حکومت کے ان دعوؤں کے برعکس کئی ریاستوں سے اب بھی یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ بیشتر شہریوں کو ویکسین کی دوسری خوراک دستیاب نہیں ہوسکی۔ انہوں نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ریاستوں کو مرکز کی جانب سے ویکسین کی وافر مقدار دستیاب نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے ویکسین مہم کو موخر کرنا پڑرہا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 28, 2021 11:31 AM IST