Monsoon Update:اب شمال مشرق پہنچ گیا ہے مانسون، ملک کے ان حصوں میں بارش کا جاری ہوا الرٹ، جانیےIMDکا تازہ امکان
ان ریاستوں میں بارش کی محکمہ موسمیات نے کی ہے پیش قیاسی۔
Monsoon Update: ملک کے الگ الگ مقامات پر تین موسمی نظاموں کے سرگرم ہونے کی وجہ سے اندور سمیت ریاست کا موسم بدل گیا ہے۔ سازگار حالات کی وجہ سے جنوب مغربی مانسون بھی مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔
Monsoon Update: خلیج بنگال کے راستے شمال مشرقی ہندوستان میں جنوب مغربی مانسون داخل ہوگیا ہے ۔ آئندہ دو دنوں میں آسام اور میگھالیہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات (IMD) نے جمعرات کو کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون شمال مغربی خلیج بنگال کے کچھ حصوں، شمال مشرق اور مشرقی وسطی خلیج بنگال کے کچھ حصوں میں آگے بڑھا ہے۔ ساتھ ہی یہ میزورم، منی پور اور ناگالینڈ کے بیشتر حصوں تک پہنچ چکا ہے۔
بدھ کو مانسون کرناٹک کے بنگلورو، چکمگلورو اور کروار تک پہنچ گیا تھا۔ بحیرہ عرب سے ہندوستان کے جنوبی جزیرہ نما کی طرف سے آنے والی مانسون ہواؤں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں تک کرناٹک کے ساحلی اور جنوبی اندرونی علاقوں کیرالہ، ماہے اور لکش دیپ میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
ملک کے ان حصوں میں ہوگی بارش
اگلے پانچ دنوں تک آندھرا پردیش، تلنگانہ، شمالی داخلی کرناٹک، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل کے علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں راجستھان، جنوبی پنجاب اور جنوبی ہریانہ کے لیے گرمی کی لہر کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
دہلی میں چھائے رہیں گے بادل اور ہلکی بارش کا امکان
ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) نے کہا کہ جمعہ کو آسمان میں ممکنہ طور سے بادل چھائے رہیں گے اور شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 42 اور 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں اسی ہفتے لو کا کوئی امکان نہیں تاہم اگلے تین روز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تک رہے گا۔
مدھیہ پردیش کے کئی حصوں میں گرج چمک کےساتھ بارش
ملک کے الگ الگ مقامات پر تین موسمی نظاموں کے سرگرم ہونے کی وجہ سے اندور سمیت ریاست کا موسم بدل گیا ہے۔ سازگار حالات کی وجہ سے جنوب مغربی مانسون بھی مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سے مل رہی نمی کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں بادل چھانے لگے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش بھی ہو رہی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔