உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوا ب ملک کنبے پر بھی مصیبت کے سائے، اب بیوی اور صاحبزادوں کو بھی ED کا نوٹس 

    Youtube Video

    NCP Leader Nawab Malik: تفتیش کیلئے سمن جاری کرنے پربھی نواب ملک کی بیوی اور بیٹے حاضر ہونے سے قاصرہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک کی بیوی کو ای ڈی نے دو سمن بھیجے جبکہ بیٹے فراز ملک کو پانچ بار سمن بھیج چکی ہے۔ وہیں اب  ای ڈی کی کاروائی کا دائرہ جلد وسیع ہو سکتا ہے۔

    • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک کے بعد اب ان کے اہل خانہ کی بھی مصیبتیں بڑھ سکتی ہیں ۔ نواب ملک کے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتاری کے بعد مسلسل سمن جاری کئے جانے کے بعد بھی ان کی اہلیہ اور فرزند نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) (Enforcement Directorate) میں حاضر نہیں دی ہے جس کی وجہ سے اب ان کی گرفتاری کا خطرہ بھی لاحق ہے۔ نواب ملک کی اہلیہ اور ان کے فرزند کو کئی مرتبہ سمن دینے کے بعد اگر کوئی اس معاملہ میں حاضر نہیں ہوتا ہے تو ایسے میں ان کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ نواب ملک کی اہلیہ مہ جبین اور ان کے دونوں فرزند کو ای ڈی نے سمن جاری کرچکی ہے۔ا ی ڈی کی تفتیش میں نواب ملک کے ڈی کمپنی سے تعلقات اب منظر عام پر آگئے ہیں۔

    چارج شیٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ نواب ملک کو گرفتاری کے بعد ان کی بیوی اور فرزند کو سمن کیا گیا ہے لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے ہیں منی لانڈرنگ کیس میں ہی انہیں یہ سمن دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں نواب ملک کی اہلیہ مہ جین کو دو مرتبہ اور فرزند فراز ملک کو پانچ مرتبہ سمن جاری کیا گیا ہے لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے ہیں۔ ای ڈی نے خصوصی عدالت میں پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت داخل کر دہ چارج شیٹ میں اس کا تذکرہ بھی کیا ہے۔ نواب ملک کا مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم اور ڈی کمپنی سے تعلقات ہیں نواب ملک کو مالی لین دین کے الزام میں منی لانڈرنگ کیس میں 23 فروری کو گرفتار کیا گیاہے ملکیت اور کرکٹ سٹہ بازی میں بھی غیر قانونی طور پر مالی لین دین کا الزام بھی ڈی کمپنی پر عائد ہے اور اس الزام میں داؤد ابراہیم اور اسکے رشتہ داروں پر معاملہ بھی درج ہے۔ منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے ہی اقبال کاسکر سے بھی باز پرس کی ہے اس معاملہ میں داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

    انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی ڈی کمپنی پر NIA کا بڑا ایکشن، ممبئی میں 20 سے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری



    داؤد ابراہیم کے نام پر 300 کروڑ روپئے کا کاروبار نواب ملک کی کمپنی سے کیا گیا ہے۔ ملک کی کرلا میں واقع ملکییت اور زمین سے متعلق بھی ای ڈی نے تفیش کی ہے۔ داؤدابراہیم کی دھمکیوں اور ان کے غنڈوں کی دھمکی کے بعد ہی یہ کرلا کی متنازع زمین خالی کروائی گئی تھی۔ اس میں ایک متاثرہ نے الزام عائد کیا ہے ای ڈی نے اس زمین کی خرید و فروخت میں 300 کروڑ رپئے کی مالیت کا کا روبار پایا ہے۔ یہ ملکیت داؤدابراہیم کی بہن حسینہ پارکر اور نواب ملک نے زبردستی قبضہ کر کے خالی کروایاہے۔

    Modi@8:کشمیر میں Article-370 کو ہٹایا گیا، جانئے پی ایم مودی کےبڑے فیصلے کیسے بدلاہندستان

     

    اس سے قبل ای ڈی کی کارروائی کے ساتھ ہی نواب ملک کی آٹھ ملکیت پر ضبطی کارروائی کی گئی جس میں کرلا باندرہ کمپلیکشن عثمان آباد اور متنازع کرلا کا گواوالا کمپاؤنڈ بھی شامل ہے۔ عثمان آباد میں نواب ملک کی 141 ایکڑ زمین,باندرہ میں دو فلیٹ اور دیگر جائیداد پر کارروائی کی گئی یہ تمام املاک سولیڈریٹری پرائیوٹ لمٹیڈ و انفرا اسٹریکچر کے نام سے خریدی گئی تھی اس ملکیت سے 11 کروڑ 70 لاکھ روپئے کا کرایہ بھی جمع کیا گیا ہے یہ اطلاع ای ڈی ذرائع نے دی ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: