உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: دہلی میں ٹرانسپورٹ افسران پر پبلک بسوں میں سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا

    Delhi News: دہلی میں ٹرانسپورٹ افسران پر پبلک بسوں میں سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا

    Delhi News: دہلی میں ٹرانسپورٹ افسران پر پبلک بسوں میں سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا

    Delhi News: گروپ اے اور بی کے افسران کو ہفتے میں کم از کم ایک بار سفر کرنا ہوگا اور صفائی کی، دیکھ بھال، ڈرائیونگ ڈسپلن، بسوں میں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹرز کے رویے سمیت دیگر پیرامیٹرز پر اپنی رائے دینا ہوگی ۔

    • Share this:
    نئی دہلی : کیجریوال حکومت نے دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال اور اسے اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے مقصد سے محکمہ ٹرانسپورٹ اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کے گروپ اے اور بی افسران کو مدعو کیا ہے۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار پبلک بسوں میں سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دہلی کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے آج جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سفر کے دوران عہدیداروں کو اپنی رائے دینا ہوگی۔  اس کے مطابق پبلک بسوں میں سفر کرنے والے گروپ A اور B افسران کو بسوں میں سروس کے معیار سے متعلق مختلف پیرامیٹرز پر ایک پروفارما بھر کر یہ رائے دینا ہوگی۔  اس پہل کے ذریعے، دہلی حکومت کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پائیدار پبلک ٹرانسپورٹ میں منتقلی دہلی کے شہریوں کی صحت اور ماحولیات کی بہتری کے لیے طرز زندگی میں تبدیلی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ٹیرر فنڈنگ معاملے میں یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا کا اعلان


    ان تمام افسران کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ان پیرامیٹرز پر فیڈ بیک دینا ہوگا ۔ بسوں کی عمومی صفائی اور دیکھ بھال ، بس میں مارشلز کی دستیابی، ڈرائیور اور کنڈکٹر کا رویہ، ڈرائیور کی طرف سے بس لین کے نظم و ضبط کی پابندی، نامزد بس اسٹاپوں پر بس اسٹاپ،  ڈرائیور کی طرف سے تیز رفتاری/خطرناک ڈرائیونگ/اوور ٹیکنگ، بروقت بس کی دستیابی۔  کیجریوال حکومت نے دہلی کے شہریوں کے لیے ایک عالمی معیار کا جدید پبلک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر تیار کیا ہے۔ آج دہلی کے عوامی بسوں کے بیڑے میں 7200 بسیں ہیں جو کہ بیڑے میں اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔ اس میں 152 الیکٹرک بسیں ہیں، جن کا اخراج صفر ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: امت مشرا نے کی شاہد آفریدی کی بولتی بند، Yashin Malik کی حمایت میں دیا تھا بیان


    دہلی کی پبلک بسوں میں خواتین کو مفت سفر کے لیے گلابی پاس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ دہلی حکومت دہلی میں ٹریفک کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے کے مقصد کے ساتھ ایک محفوظ، سستی، آسان اور موثر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کا کہنا ہے کہ ہم پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنا چاہتے ہیں، تاکہ دہلی کے لوگوں کو آرام دہ اور ہموار سفر کا فائدہ مل سکے۔ اس کے لیے ہمارے افسران عالمی معیار کے پبلک ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو تیار کرنے کے لیے بہت پرجوش اور پرعزم ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: