این آرسی صرف غیرملکیوں کے خلاف، مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نقوی

جنوبی ممبئی کے بھنڈی بازارمیں بی جے پی امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کے آبا واجداد یہیں سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلمانوں کو یہاں سے کوئی نکال نہیں سکتا ہے۔

Oct 12, 2019 03:52 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 03:53 PM IST
این آرسی صرف غیرملکیوں کے خلاف، مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں: نقوی

اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی: فائل فوٹو، یو این آئی۔

ممبئی۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کو این آرسی جیسے قانون سے خوف زدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ این آر سی قانون صرف غیرملکیوں کے خلاف ہے۔ جبکہ مسلمان اس ملک میں صدیوں سے آباد ہیں اور ان کے آبا واجداد بھی یہیں سے تعلق رکھتے ہیں۔

جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازارمیں کھتری جماعت خانہ ہال میں بی جے پی امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کے آبا واجداد یہیں سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلمانوں کو یہاں سے کوئی نکال نہیں سکتا ہے۔ یہ قانون ان لوگوں کے خلاف ہے جن کے پاس ہندوستان کی شہریت کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی ان کا اس ملک سے کوئی تعلق رہا ہے۔ اس جلسہ سے بی جے پی ترجمان اتل شاہ اور مقامی لیڈرشکیل قاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اقلیتی وزیر نے کسی سیاسی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ چند سیاسی پارٹیاں اس معاملہ میں اقلیتی فرقے کو گمراہ کررہی ہیں۔ انہوں  نے وزیراعظم نریندرمودی کے سب کا ساتھ سب کا وکاس جیسے نعرہ کا حوالہ دیا جس کے تحت سبھی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

Loading...

Loading...