قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کا نیا پلان ، دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے کشمیر میں چلے گی اب یہ مہم

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے جموں و کشمیر کے سری نگر میں اعلی سطحی میٹنگ کی اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ دہشت گردی مخالف مہم میں تیزی لائی جائے ۔

Sep 26, 2019 07:40 PM IST | Updated on: Sep 26, 2019 07:40 PM IST
قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کا نیا پلان ، دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے کشمیر میں چلے گی اب یہ مہم

اجیت ڈوبھال کا نیا پلان ، دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے کشمیر میں چلے گی اب یہ مہم

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے سری نگر میں اعلی سطحی میٹنگ کی اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہدایات دیں کہ دہشت گردی مخالف مہم میں تیزی لائی جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ جموں و کشمیر کے عام لوگوں کی زندگی میں بہتری کیلئے کام کیا جائے ۔

افسران نے بتایا کہ بدھ کو یہاں پہنچے ڈوبھال نے سیکورٹی اہلکاروں اور نوکرشاہوں کے ساتھ میٹنگیں کیں ، جس کے دوران انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ دہشت گرد گروپوں سے خوفزدہ ہوئے بغیر عام آدمی اپنی روزہ مرہ کی ضروریات صحیح طریقہ سے پورا کرسکے ۔ اس کے بعد وہ دہلی لوٹ گئے ۔

Loading...

مرکزی حکومت کے ذریعہ پانچ اگست کو آرٹیکل 370 کے تحت ریاست کو حاصل خصوصی درجہ ختم کئے اور اس کو دو حصوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد ڈوبھال کا یہ وادی کا دوسرا دورہ تھا ۔ میٹنگ کے دوران این ایس اے نے لوگوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور افسران سے کہا کہ وہ اس کو نافذ کرنے میں تیزی لائیں ۔ ان منصوبوں میں لوگوں کیلئے بہتر صحت خدمات ، کشمیر وادی سے باہر سیب کی پیٹیاں بھیجا جانا وغیرہ شامل ہیں ۔

افسران نے بتایا کہ این ایس اے نے سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت دی کہ دہشت گردی مخالف مہم میں تیزی لائیں اور وادی کے کچھ حصوں میں مین دہشت گردی مہموں کو نشانہ بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈوبھال نے وارننگ دی کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ شہریوں کے جان و مال کو نقصان نہ پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل ان خبروں کے بعد کی گئی ہے کہ دہشت گرد شہریوں اور سیب پیدا کرنے والوں کو دھمکی دے رہے ہیں اور زبردستی کرفیو جیسی صورتحال پیدا کررہے ہیں ۔

Loading...