உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اگنی پتھ سے متعلق NSA اجیت ڈوبھال نےکہا- ہندوستان نوجوان ملک، اس کی توانائی کو استعمال کرنے کی ضرورت

    قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ اکیلے اگنی ویر پوری آرمی کبھی نہیں ہوں گے۔ اگنی ویر صرف پہلے 4 سال میں داخل کئے گئے جوان ہوں گے۔ باقی فوج کا بڑا حصہ تجربہ کار لوگوں کا ہوگا۔ جو اگنی ویر مستقل ہوں گے (4 سال بعد) انہیں بہتر ٹریننگ دی جائے گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر بڑا بیان دیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اگنی پتھ اسکیم پر کئی ساری باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ہم کل کر رہے تھے، اگر وہی مستقبل میں بھی کرتے رہے تو ہم محفوظ رہیں گے یہ ضروری نہیں۔ اگر ہمیں کل کی تیاری کرنی ہے تو ہمیں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ ضروری اس لئے تھا کیونکہ ہندوستان میں، ہندوستان کے چاروں طرف ماحول بدل رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں بنی AK-203 کے ساتھ نئی اسالٹ رائفل کو فوج میں شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے اچھی اسالٹ رائفل ہے۔ فوجی سازوسامان میں بہت ترقی ہو رہی ہے۔

      قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں اسٹرکچلرل سدھار بہت سارے ہوئے ہیں۔ 25 سال سے CDS کا موضوع پڑا ہوا تھا۔ سیاسی خواہش کی کمی کی وجہ سے اس کو عمل میں نہیں لایا جاسکا تھا۔ آج ہماری دفاعی ایجنسی کی اپنی اسپیس کی آزاد ایجنسی ہے۔ ریجمنٹ کے اصولوں کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوگی، جو ریجمنٹ ہیں وہ رہیں گی۔ اکیلے اگنی ویر پوری آرمی کبھی نہیں ہوں گے، اگنی ویر صرف پہلے 4 سال میں بھرتی کئے گئے جوان ہوں گے۔ باقی فوج کا بڑا حصہ تجربہ کار لوگوں کا ہوگا۔ جو اگنی ویر مستقل ہوں گے (4 سال بعد) انہیں قریبی ٹریننگ دی جائے گی۔ اجیت ڈوبھال نے انٹرویو میں کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ فوج میں تبدیلی ضروری ہے۔ اسے ایک نظریے سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اگنی پتھ اپنے آپ میں ایک اسٹینڈ الون اسکیم نہیں ہے۔

      اس کے علاوہ اگنی پتھ اسکیم کو لے کر ہوئے احتجاجی مظاہرہ پر قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ ایف آئی آر درج کی گئی۔ ملزم کی پہچان کی گئی۔ مناسب جانچ کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون سی طاقت تھی۔ اس کی پوری طرح سے جانچ ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پورا جنگ ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ ہم رابطے کے بغیر جنگ کی طرف جارہے ہیں اور وہ بھی نادیدہ دشمن کے خلاف جنگ کی طرف بھی جا رہے ہیں۔ تکنیک تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اگر ہمیں کل کی تیاری کرنی ہے، تو ہمیں بدلنا ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: