چنئی: سی بی آئی CBI نے این ایس ای NSE گھوٹالے میں آنند سبرامنیم کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری کل رات چنئی سے ہوئی ہے۔ سی بی آئی نے تین دن پہلے این ایس ای کے سابق گروپ آپریٹنگ آفیسر (سی او او) آنند سبرامنیم سے پوچھ گچھ کے بعد جمعرات کی رات دیر گئے یہ کارروائی کی ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (NSE) پر ہوئے لوکیشن گھوٹالہ میں ملزم آنند سبرامنیم NSE کی سابق MD-CEO چترا رام کرشنا کے صلاحکار بھی تھے۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے طویل پوچھ گچھ میں ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انہیں سی او او کے عہدے پر کیسے تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ جانچ ایجنسی نے ان سے آنند کو ملنے والے کروڑوں روپے کے پیکیج کے بارے میں بھی سوال کئے تھے۔
اس سے قبل سی بی آئی نے چترا کے علاوہ مبینہ طور پر 'یوگی' کی ہدایت پر نوکری پر رھکھے گئے این ایس ای کے سابق گروپ آپریٹنگ آفیسر آنند سبرامنیم اور سابق سی ای او روی نارائن کے خلاف بھی ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔
سبرامنیم پر 2 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
SEBI نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ چترا کچھ پراسرار یوگی کے مشورے پر فیصلے لیتی تھی اور ان کے کہنے پر سبرامنیم کو اپنا مشیر اور گروپ آپریٹنگ آفیسر بھی بنایا تھا۔ اسے کام سے متعلق سنگین خامی مانتے ہوئے مارکیٹس ریگولیٹر SEBI نے چترا پر 3 کروڑ روپے اور سبرامنیم پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
چترا خود کو بے قصور بتا رہی ہے۔
سی بی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایس ای کی سابق ایم ڈی چترا رام کرشنا نے پوچھ تاچھ کے دوران خود کو بے قصور ہونے کی بات کہی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ بہت سی چیزوں سے بے خبر تھیں اور انہیں اس کیس میں پھنسایا جا رہا ہے۔ حالانکہ دوران تفتیش انہوں نے کئی بار اپنے بیانات بدلے اور تحقیقات کا رخ بھی بدلنے کی کوشش کی۔ اب جبکہ آنند کو گرفتار کر لیا گیا ہے، چترا پر بھی شکنجہ کسنے کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔