ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال میں سنامی کی طرح بڑھ سکتی ہے کورونا مریضوں کی تعداد، ڈاکٹروں نے ممتا حکومت کو کیا خبردار

مغربی بنگال میں کورونا کی رفتار نہیں تھم رہی ہے۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ہر دن کورونا کے ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ کورونا وائرس کے بگڑتے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کولکاتا میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے۔

  • Share this:
مغربی بنگال میں سنامی کی طرح بڑھ سکتی ہے کورونا مریضوں کی تعداد، ڈاکٹروں نے ممتا حکومت کو کیا خبردار
مغربی بنگال میں سنامی کی طرح بڑھ سکتی ہے کورونا مریضوں کی تعداد، ڈاکٹروں نے ممتا حکومت کو کیا خبردار

کولکاتا: مغربی بنگال میں کورونا کی رفتار نہیں تھم رہی ہے۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ہر دن کورونا کے ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ کورونا وائرس کے بگڑتے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کولکاتا میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو درگا پوجا  کے موقع پر بنگال میں سنامی کی طرح کورونا مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔ ڈاکٹر ہیرا لال كونار کے مطابق لوگوں کی بھیڑ کو پوجا پنڈالوں سے دور رکھنا ضروری ہے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بنگال میں سنامی کی طرح کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو لکھے گئے خط میں صورتحال کو سنگین بتاتے ہوئے حکومت سے احتیاطی اقدامات کئے جانے کی اپیل کی۔ جبکہ ریاستی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور کورونا ایکسپرٹ کمیٹی کے ممبر B R satpati نے حکومت کی جانب سے اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت لوگوں کے تحفظ کے لئے بہتر اقدمات کرے گی۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ ستاسی ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ دو لاکھ پچپن ہزار سے زائد مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں ساتھ ہی پانچ ہزار پانچ سو سے زائد لوگوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔

کورونا وائرس کے بگڑتے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کولکاتا میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تو درگا پوجا  کے موقع پر بنگال میں سنامی کی طرح کورونا مریضوں کی تعداد بڑھے گی۔ علامتی فوٹو

ریاست میں گرچہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، لیکن ہر روز بڑی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں۔ نئے مریضوں کی بڑھتی رفتار سے حکومت پریشان ہے۔ وہیں ریاست میں درگا پوجا کی تیاریاں بھی شروع ہوچکی ہے۔ تیاریوں پر نظر رکھنے اور بازاروں میں ہونے والی بھیڑ کو کم کرنے کے لئے حکومت نے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کولکاتا پولیس کی جانب سے اس تعلق سے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 10, 2020 05:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading