رانچی: جھارکھنڈ میں کورونا مثبت کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار کے پار ہوگئی ہے۔ 29 جولائی کو 360 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرہ کی کل تعداد بڑھ کر 10ہزار 28 ہوگئی ہے۔ دیر شب تک مشرقی سنہبھوم میں 101، رانچی میں 30، سرائے کیلا میں 2، مغربی سنہبھوم میں ایک نئے معاملے آنے سے اعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ریاست میں کورونا کے 5867 ایکٹیو کیس
29 جولائی کو 360 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرہ کی کل تعداد بڑھ کر جہاں 10 ہزار 28 ہوگئی۔ وہیں 5867 ایکٹیو معاملے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وبا سے ٹھیک ہونے والے 77 لوگوں کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک ٹھیک ہونے والوں تعداد بڑھ کر 4061 ہوگئی ہے۔ وہیں پچھلے 24 گھنٹے میں علاج کے دوران 6 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی کورونا پازیٹو سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہوگئی ہے۔

29 جولائی کو 360 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثرہ کی کل تعداد بڑھ کر جہاں 10 ہزار 28 ہوگئی۔ وہیں 5867 ایکٹیو معاملے ہیں۔
ریاست میں ریکوری ریٹ گھٹ کر ہوا ٤١.٠٤ فیصد
جولائی مہینہ میں کورونا کی تیز رفتار نہ صرف پریشان کرنے والا رہا بلکہ ریاست میں مسلسل کم ہوتا ریکوری ریٹ متاثرہ کے دو گنے ہوتے رفتار اور لگاتار بڑھ رہا مورٹیلیٹی ریٹ بھی تشویشناک رہا۔
Jharkhand...........India ........ Indicator
٧ ڈیز گروتھ ریٹ ۔۔۔۔۔٣.٦٤ فیصد ۔۔۔۔٥.٥٩ فیصد
ڈبلنگ ریٹ ۔۔۔۔۔۔١٩.٣٩ دن ۔۔۔۔۔۔۔١٢.٧٤ دن
ریکوری ریٹ۔۔۔۔۔۔۔٦٤.٤٨ فیصد ۔۔۔۔۔۔۔۔٤١.٠٤ فیصد
مورٹیلیٹی ریٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔٠٢.٢٣ فیصد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ٠١ فیصد سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔