ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 9 ہزار سے متجاوز

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77،559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 61،49،535 ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید66،732 نئے مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 71،20،538 ہو گئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 12, 2020 02:41 PM IST
  • Share this:
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 9 ہزار سے متجاوز
ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 9 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز 71 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں تاہم شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلے میں روزانہ بڑھ ر ہے ہیں اور اب تک 61 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77،559 کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 61،49،535 ہوچکی ہے۔ اسی مدت میں مزید66،732 نئے مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 71،20،538 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا وبا سے مزید 816 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،09،150 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کم ہونے سے ایکٹیو کیسز میں 5643 عدد کی کمی آئی ہے جس سے یہ تعداد 8،61،853 رہ گئی۔ اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 12.10 فیصد، شفایابی کی شرح 86.36 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.53 فیصد ہے۔


ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 نئے کیسز کے اضافہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،21،637 جبکہ 309 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40،349 ہوچکی ہے۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 10،461 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی تعداد 12،66،240 ہوگئی ہے۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 659 عدد کی کمی آئی ہے اور اب اس ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1،20،289 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 9966 تک پہنچ چکی ہے اوراب تک 5،80،054 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں کورونا کے 329 مریضوں کی کمی کے ساتھ فعال کیسز کی تعداد 46،295 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 6224 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر اس ریاست میں 7،03،208 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران کورونا کے 191 مریض کم ہوئے ہیں ، جس سے وبائی مریضوں کی مجموعی تعداد 40،019 اور 6394 ہلاکتیں ہوئیں ہیں جبکہ 3،90،566 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 44،095 ہوچکی ہے اور 10،252 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں اس ریاست میں 6،02،038 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں سرگرم کیسز کی تعداد 96،401 ہوگئی ہے اور 1003 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 1،91،798 ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں فعال کیسز کی تعداد 23،602 ہوگئی ہے اور 1022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 2،27،615 ہوچکی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں 306 عدد مریضوں کمی سے مجموعی تعداد گھٹ کر 21،701 رہ گئی ہے۔ وہیں قومی راجدھانی میں جان لیواوائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 5769 ہوگئی ہے اور اب تک 2،81،869 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے 24،514 فعال کیسز ہیں اور 1228 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 1،87،342 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 30،236 فعال کیسز ہیں اور 5622 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 2،58،948 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسزکی تعداد بڑھ کر 9275 اور جان لیوا وبا کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،10،865 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3833 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 15،177 ہے اور 1،29،019 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے اب تک 2624 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست گجرات میں 15،695 فعال کیسز ہیں اور 3566 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ اب تک 1،32،173 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 11،044 ایکٹیو کیسزہیں جبکہ 946 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں فی الحال 1،84،541 مریض مہلک وبا سے صحت مند ہوئے ہیں۔ جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے ریاست راجستھان میں 1650 سے ، ہریانہ میں 1579 ، جموں و کشمیر میں 1322 ، چھتیس گڑھ میں 1253 ، آسام میں 816 ، جھارکھنڈ میں 787 ،اتراکھنڈ میں 747، پڈوچیری میں 563 ، گوا میں 507 ،تری پورہ میں 316، ہماچل پردیش میں250، چنڈی گڑھ میں 191 ، منی پور میں 91 ، لداخ میں 64 ، میگھالیہ میں 63 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 55 ، سکم میں 55 ، اروناچل پردیش میں 24 ، ناگالینڈ میں 17 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 12, 2020 02:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading