Nupur Sharma:سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد نوپور شرما کے گرد گھیرا ہوا تنگ، جانیے جانچ میں کیا کیا ہوا؟ کتنی درج ہوئیFIR؟
نوپور شرما معاملے میں کتنی درج ہوئی ایف آئی آر، کہاں تک پہنچی جانچ۔
اب تک ممبئی پولیس اور کولکتہ پولیس نے نوپور شرما کو پوچھ تاچھ کے لیے دو بار نوٹس جاری کیے ہیں۔ دونوں بار نوپور شرما پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ نوپور نے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مختلف شہروں کا سفر نہیں کر سکتیں۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیغمبر محمدﷺ پر متنازعہ تبصرہ معاملے میں نوپور شرما کی سرزنش کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ نوپور کو ٹی وی پر آکر معافی مانگنی چاہیے۔ عدالت کے سخت پھٹکار کے بعد پھر سے نوپور شرما کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ عدالت نے نوپور شرما کو لے کر کیا کیا کہا؟ نوپور شرما کے خلاف ملک بھر میں کہا کہاں ایف آئی آر درج ہوئی ہے؟ جانچ کہاں تک پہنچی ہے؟
پہلے جانیے سپریم کورٹ نے کیا کہا؟
نوپور شرما نے کل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مانگ کی تھی کہ ملک بھر میں ان کے خلاف درج کیے گئے کیسیز کی سماعت دہلی میں ہو۔ نوپور نے اپنی جان کو خطرہ بھی بتایا تھا۔ حالانکہ، عدالت نے نوپور کو کوئی راحت دینے سے انکار کردیا ہے۔ جیسے ہی نوپور کے وکیل منندر سنگھ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کی موکل کی جان کو خطرہ ہے، اس پر جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ انہیں خطرہ ہے یا وہ سیکورٹی کے لئے خطرہ بن گئی ہیں؟ انہوں نے جس طرح سے پورے ملک میں جذبات کو بھڑکایا ہے، ملک میں جو ہورہا ہے، اس کے لئے وہ اکیلی ذمہ دار ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ نوپور شرما کی جانب سے معافی مانگنے اور بیان واپس لینے میں بہت دیر کی گئی۔ عدالت کی پھٹکار کے بعد نوپور کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔
نوپور کے خلاف کہاں-کہاں درج ہیں کیسیز؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں نوپور شرما کے خلاف سب سے زیادہ 10 مقدمات درج ہیں۔ ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامہ آرائی کا معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی میں دو، دہلی، حیدرآباد اور سری نگر میں ایک ایک کیس درج ہیں۔ نوپور کے خلاف ہر جگہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اب تک جانچ میں کیا کیا ہوا؟
اب تک ممبئی پولیس اور کولکتہ پولیس نے نوپور شرما کو پوچھ تاچھ کے لیے دو بار نوٹس جاری کیے ہیں۔ دونوں بار نوپور شرما پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ نوپور نے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ایسی صورتحال میں وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مختلف شہروں کا سفر نہیں کر سکتیں۔ اس سلسلے میں نوپور نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔