ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Oath Taking Ceremony: نتیش کمار7ویں بار بنے بہار کے وزیر اعلیٰ، کابینہ میں شامل ہوئے 14 چہرے

Oath Taking Ceremony: بہار (Bihar) کو آج سے ایک نئی حکومت مل جائے گی، نتیش کمار (Nitish Kumar) ہی اس بار پھر بہار حکومت کے سربراہ ہوں گے۔ این ڈی اے (NDA) نے اتفاق رائے سے انہیں قانون ساز اسمبلی کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ نتیش کمار کے ساتھ ہی کچھ اراکین اسمبلی کو بھی وزیر عہدے کی حلف دلائی جا رہی ہے۔

  • Share this:
Oath Taking Ceremony: نتیش کمار7ویں بار بنے بہار کے وزیر اعلیٰ، کابینہ میں شامل ہوئے 14 چہرے
جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے صدر نتیش کمار نے آج 7 ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا ہے۔

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے صدر نتیش کمار نے آج 7 ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ ماسک لگاکر پہنچے نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کے بعد گورنر کے پاس پہنچ کر دستخط کیا۔ وہ اسمبلی انتخابات 2020 کے نتائج کے بعد ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے رہے ہیں۔ جے ڈی یو - بی جے پی اتحاد نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، اس کے بعد ایک بار پھر نتیش کمار کی وزیر اعلیٰ کے طور پر تاج پوشی ہو رہی ہے۔ گورنر فاگو چوہان نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا۔ اس کے علاوہ نتیش کمار کابینہ میں تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں نائب وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ جے ڈی یو کے ریاستی صدر رہ چکے وجے چودھری اس بار سرائے رنجن سے جیت کر آئے ہیں۔ نتیش کابینہ میں انہیں وزیر عہدے کی حلف دلائی گئی ہے۔ جبکہ تارا پور سیٹ سے دوسری بار مسلسل جیت کر آئے میوالال چودھری نے وزیر عہدے کی حلف لی ہے۔


#WATCH: Nitish Kumar takes oath as the Chief Minister of Bihar for the seventh time - his fourth consecutive term. pic.twitter.com/5jcZXabSYw




نتیش کمار کی قیادت میں آج بنی این ڈی اے کی حکومت میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 15 وزرا نے حلف لی ہے۔ حکومت میں بی جے پی کی طرف سے تارکشور پرساد اور رینو دیوی کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر شامل کرایا گیا ہے۔ نتیش کمار کے ساتھ گزشتہ 15 سال سے بطور نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر کام کرچکے بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی کو اس بار پارٹی نے حکومت میں شامل نہیں کیا ہے۔ حکومت میں جے ڈی یو کے وجے کمار چودھری، اشوک چودھری، میوا لال چودھری اور پہلی بار رکن اسمبلی بنیں شیلا کماری کو شامل کیا گیا ہے۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سنتوش سمن کو بھی وزیر کے عہدے کی حلف دلائی گئی ہے۔ وہ جے ڈی یو کے کوٹے سے وزیر بنے ہیں۔ اس کے علاوہ وی آئی پی پارٹی کے مکیش سہنی نے بھی وزیر عہدے کا حلف لیا ہے۔ وہ بی جے پی کوٹے سے وزیر بنے ہیں۔ وہیں بتایا گیا ہے کہ بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر نندکشور یادو کو اسمبلی کا اسپیکر بنایا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل گورنر فاگو چوہان کے حلف برداری تقریب میں پہنچتے ہی وہاں موجود سبھی لوگوں نے کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ گورنر نے ہاتھ اٹھاکر سبھی کا والہانہ استقبال کیا۔ اس کے بعد راشٹریہ گیان شروع ہوا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی موجود ہیں۔ امت شاہ نے نتیش کمار کو ہاتھ ملاکر مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ تمام سرکردہ لیڈران راج بھون میں جمع ہیں۔

واضح رہے کہ حال میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے الیکشن میں این ڈی اے اتحاد کو 125 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 110 سیٹیں ملی ہیں۔ این ڈی اے میں بی جے پی کو 74 سیٹیں، جے ڈی یو کو 43، ہم اور وی آئی پی کو چار چار سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں، اتحاد اکثریت سے پیچھے رہ گیا ہے۔ حالانکہ آر جے ڈی اس الیکشن میں 75 سیٹیں حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بنی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ سال 2015 کے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی یو کو 71 سیٹیں ملی تھیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 16, 2020 04:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading