آج بدھ کو سپریم کورٹ میں ہونے والی بلدیاتی انتخابات میں پسماندہ افراد کو ریزرویشن دینے کے معاملے میں سماعت پر ریاستی حکومت اپنا مختلف نکات پر مبنی موقف پیش کرے گی۔ اس کے لیے منگل کو محکمہ شہری ترقیات کے افسران پورا دن تیاریوں میں مصروف رہے۔
ذرائع کے طمابق یوپی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو بتایا جائے گاکہ پچھڑے طبقات کو ریزرویشن دینے میں سبھی قوانین پر عمل کیا گیا ہے۔ ٹریپل ٹسٹ کے فارمولے پر عمل کے لیے کمیشن کی تشکیل بھی کی گئی ہے۔ حکومت عدالت سے ریزرویشن دے کر ہی انتخابات کرانے کی اپیل بھی کرے گی۔ دراصل، او بی سی ریزرویشن کو لے کر الہ آباد کے لکھنو بنچ کے فیصلے کے خلاف محکمہ شہری ترقیات نے سپریم کورٹ میں اسپیشل لیو پٹیشن (ایس ایل پی) دائر کی ہے۔ اس پر آج بدھ کو سماعت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے سامنے نکتہ اعتراض پر دلائل دے گی۔ گزشتہ انتخابات میں ریزرویشن دینے کے عمل کے بارے میں عدالت کے سامنے جانکاری دی جائے گی۔
یہ بھی بتایا جائے گا کہ سابقہ کی بنیاد پر ہی اس مرتبہ بھی او بی سی کو ریزرویشن دینے کا انتظام کیا گیا ہے، لیکن ہائی کورٹ کے اطمینان ظاہر نہ کرنے پر حکومت نئے طرز پر ریزرویشن دینے کوتیار ہے اور اس کے لیے کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں حکومت کا موقف رکھنے کے لیے محکمہ شہری ترقیات نے اس کے چنندہ عہدیداروں کو ذمہ داری دی ہے۔ اب سپریم کورٹ کا فیصلہ یہ طئے کرے گا کہ یو پی میں باڈی الیکشن کب ہوں گے۔
سماجوادی پارٹی بھی پہنچی سپریم کورٹ سماج وادی پارٹی کے پسماندہ طبقے سیل نے شہری باڈی انتخابات میں او بی سی ریزرویشن کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ باڈی الیکشن کسی بھی قیمت پر بغیر ریزرویشن کے نہ کروائے جائیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔