رانچی: عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر رانچی کے مختلف مقامات پرلنگرخوانی کا اہتمام کیا گیا۔ شہر کے کربلا چوک کے نزدیک معروف سماجی کارکن شگفتہ یاسمین نےلنگر خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وہ اپنی شہزادیوں اور اپنی ٹیم کے لوگوں کے ساتھ کھانےکا پیک غریب عوام کے درمیان تقسیم کیا۔ وہیں دوسری جانب شہر کے چند نوجوانوں پر مشتمل رحمت نامی رضاکار تنظیم نے ضرورت مندوں کے درمیان فوڈ پیکٹ تقسیم کیا۔ ٹیم کے نوجوان رانچی شہر میں مریضوں، ضعیفوں اور بچوں کے درمیان رحمت بن کر پہنچے۔
عید میلادنبیؐ منانے سے قبل اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والےاس دن کو یوم رحمت کےطور پر مناتے ہیں۔ ٹیم رحمت جس کی قیادت نہال احمد ، شہروز قمراور اورنگزیب خان نے کی۔ یہ ٹیم اولڈ ایج ہوم، سینٹ میکھائل بلائنڈ اسکول، چیشائر ہوم کے علاوہ برنا باس اسپتال اور انجمن اسلامیہ اسپتال میں غریب عوام کے درمیان فوڈ پیکٹ تقسیم کی۔ اس پیکٹ میں سیب ، کیلا ، کھجور، بسکٹ، ہارلکس اور ٹافی شامل کئے گئے تھے۔ ٹیم نے بتایا کہ قرآن کی سورت (21: 107) کے مطابق، پیغمبر محمد ﷺ ساری دنیا کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے۔ آپ نے ہر مخلوق پر رحم کرنا ثواب کا کام بتایا۔

شہر کے کربلا چوک کے نزدیک معروف سماجی کارکن شگفتہ یاسمین نےلنگر خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وہ اپنی شہزادیوں اور اپنی ٹیم کے لوگوں کے ساتھ کھانےکا پیک غریب عوام کے درمیان تقسیم کیا۔
برناباس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وکرم، چیشائر ہوم کے انچارج سسٹر بِملا اور سینٹ میکھائل اسکول کے انچارج راجکمار چندرونشی نے کہا کہ پیغمبر محمد ؐ کے انسانی فلاح و بہبود کے پیغام کو پیش کرنا سچا دین اور انسانیت ہے۔ اس عمدہ مقصد میں رانچی سنٹرل محرم کمیٹی کے جنرل سکریٹری عقیل الرحمٰن، جمعیت علماء کے خزانچی شاہ عمیر، انجمن اسلامیہ کے نائب صدر نہال احمد، مرحبا سوسائٹی کے جنرل سکریٹری شمیم احمد، اورنگ زیب خان ، نیئر شہابی لمرا ، شپنگ لائیو کے راشد اختر، آمیاکے ایس علی، الحیات کے رحمت اللہ، جی ایل راہی چاند، تمثیل کوثر، محمد سمیر، طارق صغیر اور شہروز قمر نے اپنا تعاون پیش کیا۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر پورے جھارکھنڈ میں امسال جلوس محمدی نہیں نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔