دہلی میں طاق۔ جفت اسکیم کی خلاف ورزی کرتے پکڑا گیا شخص، کہا۔ نوئیڈا کا ہوں

قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز سے طاق۔ جفت اسکیم شروع ہو گئی ہے۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے یہ اسکیم 4 سے 15 نومبر تک کے لئے نافذ کی ہے۔

Nov 04, 2019 11:21 AM IST | Updated on: Nov 04, 2019 11:28 AM IST
دہلی میں طاق۔ جفت اسکیم کی خلاف ورزی کرتے پکڑا گیا شخص، کہا۔ نوئیڈا کا ہوں

دہلی میں طاق۔ جفت اسکیم کی خلاف ورزی کرتے پکڑا گیا شخص، کہا۔ نوئیڈا کا ہوں

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز سے طاق۔ جفت اسکیم شروع ہو گئی ہے۔ دہلی کی کیجریوال حکومت نے یہ اسکیم 4 سے 15 نومبر تک کے لئے نافذ کی ہے۔ اس کے تحت اگر آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ کا آخری نمبر جفت یعنی 2,4,6,8 اور 0 ہے تو آپ اپنی کار کو 4, 6, 8, 10, 12 اور 14 تاریخ کو سڑکوں پر چلا سکیں گے۔ وہیں، اگر آپ کی گاڑی کے نمبر پلیٹ کا آخری نمبر طاق یعنی 1,3,5,7,9 ہے تو آپ 5, 7, 9, 11, 13 اور 15 تاریخ کو اپنی کار چلا سکیں گے۔ قانون توڑنے پر 4000 روپئے تک کا جرمانہ دینا پڑے گا۔ طاق۔ جفت اسکیم سے دو پہیہ گاڑیوں اور کمرشیل گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی ہے۔

اس طرح دہلی میں طاق۔ جفت اسکیم نافذ ہونے کے بعد آج سڑکوں پر صرف جفت نمبر کی گاڑیاں چلانے کی اجازت ہے۔ حالانکہ، اس بیچ پولیس نے یہاں آئی ٹی او کے پاس ایک شخص کو طاق نمبر کی گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا اور اس کا چالان کاٹا۔ حالانکہ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ نوئیڈا میں رہتا ہے اور اس ضابطہ سے وہ انجان تھا۔  اس نے کہا ’’ میں گزشتہ رات کام سے دہلی آیا تھا۔ مجھے یاد نہیں تھا کہ دہلی میں آج سے ہی طاق۔ جفت منصوبہ نافذ ہو رہا ہے‘‘۔

طاق۔ جفت اسکیم پر سختی سے عمل کرانے کے لئے دلی ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اور ریوینو محکموں کی سینکڑوں ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ اس دوران تقریبا 400 ٹریفک انسپکٹر اور اسسٹنٹ ٹریفک انسپکٹروں کو دو شفٹ میں تعینات کیا جائے گا۔

Loading...