اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اوڈیشہ کے وزیر صحت نباداس کو اے ایس آئی نے ماری گولی ، حالت تشویشناک، ویڈیو وائرل

    Youtube Video

    یہ واقعہ یہاں گاندھی چوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب نباداس ایک پروگرام میں شرکت کے لیے کار سے نیچے اترے اور ان کے حامی انہیں مالا پہنا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تبھی ایک پولیس اے ایس آئی نے فائرنگ کر دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Odisha (Orissa), India
    • Share this:
      اڈیشہ کے وزیر صحت نباداس (Health Minister Naba Das) کو اڈیشہ کے جھارسوگوڈا ضلع میں برجراج نگر کے قریب ایک اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر (ASI) نے گولی مار دی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نباداس برجراج نگر کے گاندھی چوک میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ یہ واقعہ یہاں گاندھی چوک کے قریب اس وقت پیش آیا جب نباداس ایک پروگرام میں شرکت کے لیے کار سے نیچے اترے اور ان کے حامی انہیں مالا پہنا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تبھی ایک پولیس اے ایس آئی نے فائرنگ کر دی۔ اس کا نام گوپال چندر داس ہے۔

      اوڈیشہ کے وزیر صحت نباداس سینے میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔ تاہم وزیر کو بچایا گیا اور اسے جھارسوگوڈا کے اسپتال لے جایا گیا۔ اوڈیشہ کے وزیر برجراج نگر میں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے دفتر کا افتتاح کرنے والے تھے۔ راستے میں وہ گاندھی چوک علاقے میں کار سے نیچے اترے اور پیدل ہی نئے بنائے گئے پارٹی دفتر کی طرف جانے والے تھے، تبھی اے ایس آئی نے ان پر گولی چلادی۔ وزیر نباداس کو اب جھارسوگوڈا ہوائی اڈے پر لے جایا گیا ہے۔ اوڈیشہ کے وزیر صحت نباداس کی سیکورٹی میں اتنی بڑی اور جان لیوا کوتاہی کیسے ہوئی اس کا پتہ لگانے کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔

      گجرات: سرکاری بھرتیوں کے امتحان کا پیپر لیک، طلبا کا پھوٹا غصہ، احتجاج و آتش زنی، 15گرفتار


      کراچی میں بڑا سڑک حادثہ، کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک، 4زخمی


      وزیر صحت نباداس پر حملے پر اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کہا کہ 'میں حملے کے افسوسناک واقعے سے صدمے میں ہوں۔ میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ کرائم برانچ کو تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے۔ کرائم برانچ کے سینئر افسران کو موقع پر جانے کو کہا گیا ہے، اوڈیشہ پولیس کے آئی جی کرائم کو موقع پر پہنچنے کیلئے کہا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اے ایس آئی کی ڈیوٹی برجراج نگر کے گاندھی چوک کی پولیس چوکی میں تھی۔ اس نے اچانک ہی اپنی سروس ریوالور سے وزیر نباداس پر گولی چلا دی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: