وہاٹس ایپ پر سونیا کی تصویر شیئر کرنے پر کانگریسی لیڈر کا قتل ، دو گرفتار

جبل پور : مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کانگریس کے دو گروپوں کے درمیان خونیں جھڑپ میں ایک کانگریسی لیڈر کے قتل کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔

Jun 17, 2016 03:05 PM IST | Updated on: Jun 17, 2016 03:05 PM IST
وہاٹس ایپ پر سونیا کی تصویر شیئر کرنے پر کانگریسی لیڈر کا قتل ، دو گرفتار

جبل پور : مدھیہ پردیش کے جبل پور میں کانگریس کے دو گروپوں کے درمیان خونیں جھڑپ میں ایک کانگریسی لیڈر کے قتل کے معاملہ میں پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں ملزموں کی گرفتاری اسپتال سے کی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کانگریس کے دو گروپ کے درمیان خونیں جھڑپ میں کانگریسی لیڈر امیش کمار کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرلیا تھا۔ پولیس نے اب قتل کے اس واقعہ میں دو ملزمین پرشانت نائک اور ششانک کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تنازعہ کے دوران ملزموں کو بھی چوٹیں آئی تھیں ، جس وجہ سے وہ بھی ضلع اسپتال میں داخل تھے۔ پولیس نے اسپتال پہنچ کر ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق رہاٹس ایپ گروپ پر سونیا گاندھی کی ایک متنازع تصویر شیئر کی گئی تھی، جس کے بعد فتح نگر تھانہ علاقہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو تقریبا تین بجے کانگریس کے دو گروپ آمنے سامنے ہو گئے۔ ایک گروہ کونسلر جتندر رائے کا تھا جبکہ دوسرا گروہ ایک دیگر کانگریسی لیڈر پرشانت نائک کا تھا۔

دونوں رہنماؤں کے حامیوں کے درمیان اس تنازعہ میں دھاردار اسلحہ کا بھی کھل کر استعمال کیا گیا ۔ چاقو لگنے سے ایک کانگریسی لیڈر امیش کمار شدید زخمی ہوگئے اور میڈیکل اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

Loading...

Loading...