بنگلورو: خاتون مسافر کے سامنے اولا ڈرائیور نے موبائل پر چلائی پورن فلم

بنگلورو میں ایک خاتون نے اولا ڈرائیور پر سفر کے دوران پورن فلم دیکھنے کا الزام لگایا ہے۔

Aug 28, 2018 03:14 PM IST | Updated on: Aug 28, 2018 03:23 PM IST
بنگلورو: خاتون مسافر کے سامنے اولا ڈرائیور نے موبائل پر چلائی پورن فلم

علامتی تصویر، فرسٹ پوسٹ

بنگلورو میں ایک خاتون نے اولا  ڈرائیور پر سفر کے دوران پورن فلم دیکھنے کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے پولیس شکایت میں کہا کہ اس کی رائڈ کے درمیان ڈرائیور موبائل پر پورن چلانے لگا۔ جب اس نے اس سے کار روکنے کے لئے کہا تو ڈرائیور نے اسے ان سنا کر دیا۔

یہ واقعہ ہفتہ کے روز کا ہے۔ خاتون یلہنکا میں تقریباََ 6:30 بجے کیب میں بیٹھی۔ وہ جے پی نگر واقع اپنے دفتر جا رہی تھی۔ ڈرائیور نے اس کے سامنے ہی اپنے موبائل میں پورن فلم دیکھنا شروع کر دیا۔ جب اس نے کار سے اترنے کے لئے کہا تو شروع میں اس نے اسے نظرانداز کر دیا۔ لیکن کستوربہ روڈ آتے ہی وہ اسے روکنے میں کامیاب ہو گئی اور گاڑی سے اتر گئی۔ پولیس اب ڈرایئور کی تلاش کر رہی ہے۔

Loading...

وہیں، دوسری جانب، اولا کیب کی جانب سے کہا گیا ہے ’ اس واقعہ سے ہم حیران ہیں اور بہت پریشان ہیں۔ ساتھ ہی ہم نے ڈرائیور کو ہٹا دیا ہے ۔ ہم اپنے کسٹمر کے ساتھ ہیں اور پولیس کی تحقیقات میں اس کا پورا ساتھ دیں گے۔

Loading...