انتخابی نتائج پرعمرعبداللہ نے کہا 'ایگزٹ پول صحیح ثابت ہوئے، بی جے پی اوراین ڈی اے کومبارکباد

جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ ایگزٹ پول صحیح ثابت ہوئے۔ اس شاندارکارکردگی کے لئے بی جے پی اوراین ڈی اے کومبارکباد۔ وزیراعظم مودی اورامت شاہ نے پروفیشنل مہم کے ذریعہ تاریخی جیت درج کی۔

May 23, 2019 02:49 PM IST | Updated on: May 23, 2019 02:49 PM IST
انتخابی نتائج پرعمرعبداللہ نے کہا 'ایگزٹ پول صحیح ثابت ہوئے، بی جے پی اوراین ڈی اے کومبارکباد

انتخابی نتائج پرعمرعبداللہ نےکہا- ایگزٹ پول صحیح ثابت ہوئے، بی جے پی اوراین ڈی اے کو مبارکباد۔

لوک سبھا الیکشن 2019 ک رجحانوں میں واضح طورپراین ڈی اے 300 سے زیادہ سیٹیں حاصل کرتا ہوا نظرآرہا ہے۔ ان نتائج کے بعد بی جے پی کے حامی جشن منارہے ہیں وہیں کئی دیگرجماعتوں کے لیڈروں نے بھی اپنا ردعمل ظاہرکرنا شروع کردیا ہے۔ جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ ایگزٹ پول صحیح ثابت ہوئے۔ اس شاندارکارکردگی کے لئے بی جے پی اوراین ڈی اے کومبارکباد۔ وزیراعظم مودی اورامت شاہ نے پروفیشنل مہم کے ذریعہ تاریخی جیت درج کی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل عمرعبداللہ نے ایگزٹ پول کے بعد ٹوئٹ کیا تھا کہ ہرایگزٹ پول غلط نہیں ہوسکتا۔ وقت آگیا ہے کہ ٹی وی کوبند اورسوشل میڈیا سے لاگ آوٹ کرکے 23 مئی کا انتظارکیا جائے۔ دیکھتے ہیں کیا دنیا اس دن بھی اپنی دھری پرگھوم رہی ہوگی۔

Loading...

عمرعبداللہ نے کیا کہا

نیشنل کانفرنس کے لیڈرعمرعبداللہ نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا کہ ایگزٹ پول صحیح تھے۔ بی جے پی اوراین ڈی اے کی شاندارکارکردگی کےلئے اب انہیں مبارکباد دینا ہی رہ گیا ہے۔ وزیراعظم مودی اورامت شاہ کی جیت دلانے والی اتحاد اوربہت پروفیشنل مہم کواس کا سہرا جاتا ہے۔

اس سے قبل عمرعبداللہ نے جموں وکشمیرمیں کانگریس قیادت کے ذریعہ ایک بھی انتخابی جلسہ نہ کرنے کولے کرسوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس نے بی جے پی کو واک اووردے دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ جموں وکشمیرمیں کانگریس اورنیشنل کانفرنس کا اتحاد تھا۔

Loading...