உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi News: دہلی میں بڑھے اومیکران کے معاملے، کیجریوال حکومت نے جاری کیا یلو الرٹ

    Yellow Alert in Delhi: وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں، لیکن ڈرنے کی ضرورت نیہں ہے۔ زیادہ تر معاملے مائیلڈ ہیں۔ اسپتالوں کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔ ڈاکٹر کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت بھی پہلے سے تیار ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: راجدھانی میں کورونا وائرس (Corona) کے بڑھتے معاملوں نے کیجریوال حکومت کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ حکومت نے دہلی میں یلو الرٹ جاری کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں، لیکن ڈرنے کی ضرورت نیہں ہے۔ زیادہ تر معاملے مائیلڈ ہیں۔ اسپتالوں کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے۔ ڈاکٹر کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت بھی پہلے سے تیار ہے۔

      وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کورونا وائرس پھیلے۔ اس لئے بار بار کہہ رہے ہیں کہ کہیں بھی جاو تو ماسک ضرور پہنیں۔ بہت تصاویر آرہی ہیں جہاں لوگ ماسک نہیں پہن رہے ہیں۔ کب کیا بند کرنا ہے، اس کے لئے ہم نے کچھ وقت پہلے گریڈیڈ پلان بنایا تھا۔ ہم نے کہا تھا کہ پانچ فیصد سے زیادہ ہوگا تو یلو الرٹ ہوگا۔

      واضح رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران کے معاملے بڑھ کر 165 ہوگئے ہیں، جو کہ دوسرے نمبر پر ہے۔ وہیں مہاراشٹر 167 معاملے کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کا خوف ستا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی حکومت نے پیر کے روز نائٹ کرفیو (Night Curfew in Delhi) نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ رات 11 بجے سے صبح 5 تک موثر رہے گا۔

      واضح رہے کہ آج دوپہر 12 بجے دہلی حکومت نے ہائی لیول میٹنگ بلائی تھی۔ اس میٹنگ میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو لے کر جائزہ لیا گیا اور اس پر فیصلہ لیا گیا۔ میٹنگ میں دہلی میں یلو الرٹ جاری کرنے کی رضا مندی بنی۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ کچھ چیزوں پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ کچھ دیر میں اس کا آرڈر آجائے گا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: