உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Omicron کے ڈر کے درمیان مرکز کا 6 ریاستوں کو الرٹ، آنے والے دنوں میں بڑھ سکتی ہیں مشکلیں

    Omicron کے ڈر کے درمیان مرکز کا 6 ریاستوں کو الرٹ، آنے والے دنوں میں بڑھ سکتی ہیں مشکلیں

    Omicron کے ڈر کے درمیان مرکز کا 6 ریاستوں کو الرٹ، آنے والے دنوں میں بڑھ سکتی ہیں مشکلیں

    Omicron Variant in India: محکمہ صحت کے سکریٹری نے جن 6 ریاستوں کو خط لکھا ہے، ان میں کیرل، جموں وکشمیر، تمل ناڈو، کرناٹک، اوڈیشہ اور میزورم شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں بڑھتے کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے، کورونا انفیکشن کی بڑھتی پازیٹیوٹی شرح اور اموات کی بڑھتی شرح پر وزارت صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (Coronavirus) کے اومیکران ویریئنٹ (Omicron Variant) کے معاملے اب سامنے آنے لگے ہیں۔ کرناٹک کے بعد ہفتہ کے روز گجرات (Gujarat) کے جام نگر میں بھی اس کے ایک معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں اومیکران ویریئنٹ کے خطرے کو دیکھتے ہوئے وزارت صحت بھی محتاط ہوگیا ہے۔ اس درمیان مرکزی محکمہ صحت کے سکریٹری نے ہفتہ کو 6 ریاستوں کو خط لکھ کر وہاں کی کورونا وائرس انفیکشن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی کچھ گائڈ لائنس بھی جاری کی گئی ہیں اور کہا ہے کہ اگر گائڈ لائن پر عمل نہیں کیا گیا تو مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

      محکمہ صحت نے لکھا ریاستوں کو خط 

      محکمہ صحت کے سکریٹری نے جن 6 ریاستوں کو خط لکھا ہے، ان میں کیرل، جموں وکشمیر، تمل ناڈو، کرناٹک، اوڈیشہ اور میزورم شامل ہیں۔ ان ریاستوں میں بڑھتے کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے، کورونا انفیکشن کی بڑھتی پازیٹیوٹی شرح اور اموات کی بڑھتی شرح پر وزارت صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ان ریاستوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹسٹ، ٹریک، ٹریٹ، ٹیکہ کاری کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی کووڈ کے مناسب طرز عمل (Covid Appropriate Behavior) پر نگرانی رکھ سکیں۔ کیرل میں بڑھتی اموات شرح پر اور کیس پر وزارت صحت نے تشویش ظاہر کی ہے۔

      کورونا وائرس کے نئے معاملوں سے متعلق تشویش

      خط میں صحت سکریٹری نے جموں وکشمیر کے چار اضلاع میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں کو لے کر تشویش ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو کے تین اضلاع میں بھی کورونا انفیکشن کے کیس بڑھے ہیں۔ ساتھ ہی کرناٹک کے چار اضلاع میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اوڈیشہ کے 6 اضلاع میں ہفتہ واری معاملے بڑھے ہیں۔ میزورم کے چار اضلاع میں ہفتہ واری معاملے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 11 میں سے 8 اضلاع میں ہفتہ واری پازیٹیویٹی ریٹ 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ اسے لے کر بھی وزارت صحت نے تشویش ظاہر کی ہے۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: