உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Oman Beach Incident:عمان کے ساحل پر کھیلتے وقت ڈوبے دو معصوم، بچانے گئے والد کی بھی گئی جان

    عمان کے ساحل پر مہاراشٹر کا شخص اور اس کا بیٹا بہہ گئے۔

    عمان کے ساحل پر مہاراشٹر کا شخص اور اس کا بیٹا بہہ گئے۔

    Oman Beach Incident: نوجوان اور اس کے بیٹے کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ امدادی کارکن اب بھی 9 سالہ بچی کی تلاش کر رہے ہیں۔ مہامانے دبئی کی ایک فرم میں سیلز مینیجر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

    • Share this:
      Oman Beach Incident:مہاراشٹر کا ایک شخص اور اس کا چھ سالہ بیٹا بدھ کے روز عمان کے ساحل پر کھیلتے ہوئے ڈوب گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق اس شخص کی نو سالہ بیٹی لاپتہ ہے اور ریسکیورز اس کی تلاش کر رہے ہیں۔

      معلومات کے مطابق، ششی کانت مہامانے (42)، ان کی بیوی اور ان کے بچے شروتی (9) اور شریاس (6) دبئی میں رہتے تھے۔ مہامانے کے بھائی نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایا کہ وہ اتوار کو ایک دن کے دورے کے لیے پڑوسی ملک عمان میں تھے۔

      ایک اور سیاح کی بنائی گئی ویڈیو میں شروتی اور شریاس کو پانی میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد دونوں کو ایک تیز لہر کی گرفت میں آکر بہتا ہوا دیکھا گیا۔ لڑکیوں کے والد جلد ہی انہیں بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگاتے ہیں لیکن وہ بھی ڈوب جاتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ریا چکرورتی کی بڑھی مشکلیں، NCB نے لگایا الزام، اس معاملے میں بنایا ملزم

      یہ بھی پڑھیں:
      Gujarat:بھاری بارش کےسبب سیلاب جیسے حالات، اب تک 69کی موت، تصویروں میں دیکھئے تباہی کامنظر

      نوجوان اور اس کے بیٹے کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ امدادی کارکن اب بھی 9 سالہ بچی کی تلاش کر رہے ہیں۔ مہامانے دبئی کی ایک فرم میں سیلز مینیجر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ متاثرہ خاندان کے رشتہ دار مہاراشٹر شہر کے تحصیلدار جیون بنسوڈے نے فون پر بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد متاثرین کے رشتہ دار عمان چلے گئے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: