نئی دہلی: کارگل وجے دیوس کے موقع پر پورا ملک ان بہادر جوانوں کو یاد کر رہا ہے، جنہوں نے ملک کی حفاظت میں اپنی جان کی بازی لگا دی تھی۔ آج بہادر جوانوں کو یاد کرتے ہوئے ملک کے ہر باشندے کے آنکھ میں آنسو ہیں، لیکن سر فخر سے اونچا ہو رہا ہے۔ ملک آج کارگل وجے دیوس کی 23ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فوج کی بہادری کو یاد کرتے ہوئے فوج کے جذبے کو سلام کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کارگل وجے دیوس بھارت ماں کی آن بان اور شان کی علامت ہے۔ اس موقع پر مادر وطن کی حفاظت میں بہادری کے کارنامے انجام دینے والے ملک کے تمام بہادر بیٹوں کو میرا عاجزانہ سلام۔
وزیر دفاع نے مسلح افواج کی بہادری، ہمت اور قربانی کو پیش کیا سلاموزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کارگل وجے دیوس کے موقع پر مسلح اہلکاروں کی بہادری، ہمت اور قربانی کو سلام پیش کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ ہندوستان ہمارے مسلح اہلکاروں کی بہادری، ہمت اور قربانی کو سلام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے ہمارے مادر وطن کی حفاظت کے لئے انتہائی سخت حالات میں بہادری سے لڑے۔ ان کی بہادری اور ناقابل تسخیر جذبہ ہمیشہ ہندوستان کی تاریخ میں ایک فیصلہ کن لمحہ کے طورپر درج رہے گا۔
صدر جمہوریہ مرمو نے فوج کی بہادری، طاقت اور عزم کو یاد کیاملک کے 15ویں صدر کے طور پر نومنتخب صدر دروپدی مرمو نے بھی اس موقع پر فوج کی بہادری، طاقت اور عزم کو یاد کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کارگل وجے دیوس ہمارے مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری،ہمت اور عزم کی علامت ہے۔ مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کرنے والے سبھی بہادر فوجیوں کو میں سلام پیش کرتی ہوں۔ ملک کے سبھی باشندے، ان کے اور ان کے اہل خانہ کے تئیں ہمیشہ قرضدار رہیں گے۔
تینوں آرمی چیف نے نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کئےاس موقع پر ملک کے تینوں فوجی سربراہان نے قومی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا ہے۔ اے این آئی کے مطابق، آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور ہندوستانی فضائیہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے دہلی میں قومی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔