وزیراعظم نریندرمودی دو دنوں کے جنوبی ہند کے دورے پر ہیں۔ ہفتہ کو وزیراعظم نے تلنگانہ اور تمل ناڈو میں الگ الگ پروگراموں میں حصہ لیا۔ وہیں، اتوار کو ان کا انتخابی ریاست کرناٹک جانےکا پروگرام ہے۔ کرناٹک میں پی ایم کئی پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ اس دوران وہ انتخابی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔ پی ایم کے یہ چار مہینے میں ریاست کا ان کا آٹھواں دورہ ہے، جو 2014 میں وزیراعظم بننے کے بعد سے ایک سال میں سب سے زیادہ ہے۔
کرناٹک میں وزیراعظم کے کیا کیا پروگرام ہیں؟ یہ پروگرام کہاں ہوں گے؟ پہلے دن کتنے دورے ہوئے؟ آئیے جانتے ہیں؟ 10 مئی کو کرناٹک میں ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتائج 13 مئی کو آئیں گے۔ وزیر اعظم مودی ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے اسٹار کمپینر ہیں۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ مزید کئی دورے کریں گے۔ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد 9 اپریل کو وزیر اعظم کا کرناٹک کا پہلا دورہ ہے۔
اس دوران وزیراعظم گونڈلوپیٹ میں باندیپور نیشنل پارک کا دورہ کریں گے اور ان ملازمین کو اعزاز بخشیں گے جنہوں نےبجلی کے کرنٹ سے زخمی ایک جمبو کی جان بچائی تھی۔ پی ایم 1973 میں لانچ کیے گئے پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال پورے ہونے پر کئی پروگراموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ اطلاع کے مطابق، مودی شیروں کی مردم شماری کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کریں گے اور شیروں کے تحفظ کے لیے حکومت کے منصوبوں کی نقاب کشائی کریں گے۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے اسٹار کمپینر کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی کم سے کم 20 ریلیوں سے خطاب کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے ریاستی یونٹ پروگرام پر کام کررہی ہے۔ معلومات کے مطابق، انتخابی تشہیر کےآخری مرحلے میں جو 6 سے 8 مئی تک ہوسکتا ہے، پی ایم ریاست میں ان علاقوں پر دھیان مرکوز کرسکتے ہیں جو کانگریس اور جے ڈی ایس سے جڑے ہوئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔