نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کے 72ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزارت صحت کی طرف منعقدہ خون عطیہ امرت فیسٹول (Blood Donation Amrit Festival) میں ہفتہ کے روز ایک نیا ریکارڈ بنا۔ اس دوران ایک دن میں 87 ہزار لوگوں نے اپنی مرضی سے خون کا عطیہ کیا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے خود ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔
وزیر صحت نے ٹوئٹ کیا۔ ’آج مجھے بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر #RaktdaanAmritMahotsav کے تحت 87 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اب تک اپنی مرضی سے عطیہ کیا ہے، جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ یہ ہمارے پیارے پردھان سیوک کو ملک کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے۔

دراصل، وزیر اعظم نریندر مودی کے 72ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی وزیر نے شہریوں سے ‘خون عطیہ امرت فیسٹول‘ کے طور پر خون عطیہ کرنے کے لئے آروگیہ سیتو ایپ یا بلڈ پول پورٹل پر رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی تھی۔ مانڈویا نے ٹوئٹ کیا تھا، ’خون کا عطیہ-مہادان‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش ہر آج سے شروع ہوئے خون عطیہ امرت مہوتسو کے تحت خون عطیہ کیا۔ انسانیت کے اس کام میں جڑکر ذہن ودل بہت خوش ہے۔ آپ بھی اس عظیم کام کا حصہ بنیں‘۔
یہ مہوتسو ہفتہ کے روز 17 ستمبر سے شروع ہوکر قومی رضاکارانہ خون کے عطیہ کے دن پر یکم اکتوبر تک منایا جائے گا۔ ایک آفیشیل ذرائع کے مطابق، اس مہم کا مقصد ایک دن میں ایک لاکھ یونٹ خون جمع کرنا تھا۔ اس کے علاوہ لوگوں کو مستقل خون عطیہ کرنے کے تئیں بیدار کیا جائے گا۔ ایک یونٹ کا مطلب 350 ملی لیٹر خون عطیہ ہوتا ہے۔ اس مہم میں مرکز، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے سبھی وزارت اور محکمہ، غیر سرکاری اور کمیونٹی تنظیموں اور دیگر جماعتوں نے بھی شرکت کی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔