உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عید کے موقع پر مولانا برکت اللہ ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے بچوں میں نئے کپڑے کئے تقسیم

    عید کے موقع پر مولانا برکت اللہ ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے بچوں میں نئے کپڑے کئے تقسیم

    عید کے موقع پر مولانا برکت اللہ ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی نے بچوں میں نئے کپڑے کئے تقسیم

    بھوپال میں مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ نہ صرف سماج کے غریب طبقہ میں عید کے موقع پر نئے کپڑے تقسیم کئے بلکہ وہ بچے جن کے سروں سے کورونا قہر میں ان کے سرپرستوں کا سایہ اٹھ گیا ہے، ان کے بیچ میں بھی عید کی خوشیاں تقسیم کیں۔

    • Share this:
    بھوپال: عیدالفطر کے موقع پر اپنی اپنی تیاریوں میں تو سبھی مصروف ہیں، لیکن کچھ ایسے لوگ اور ایسے ادارے بھی ہیں جو اپنے ساتھ دوسروں کی خوشیوں کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ راجدھانی بھوپال میں مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ نہ صرف سماج کے غریب طبقہ میں عید کے موقع پر نئے کپڑے تقسیم کئے بلکہ وہ بچے جن کے سروں سے کورونا قہر میں ان کے سرپرستوں کا سایہ اٹھ گیا ہے، ان کے بیچ میں بھی عید کی خوشیاں تقسیم کیں۔
    مولانا برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سو سائٹی کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ عید ایثار و قربانی کا تہوار ہے۔ اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا نام عید ہے۔ وہ بچے جن کے سروں پر سرپرستوں کا سایہ نہیں ہے، ان کی کفالت کرنا، انہیں خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری تو ہے اس کے ساتھ ان بچوں کو جو غربت میں مبتلا ہے، جن کے پاس مہنگائی کے سبب اتنے وسائل نہیں ہے کہ وہ نئے کپڑے بنوا سکیں، ان کی خوشیوں کا خیال رکھنا بھی ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ الحمد اللہ سوسائٹی کے ذریعہ جہاں تعلیم کے میدان میں کام کیا جا رہا ہے وہیں ہر سال کی امسال بھی بچوں میں عید کی خوشیوں کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔

    بستیوں میں عید راشن تقسیم کرنے کے ساتھ آج خصوصی طور پر بچوں میں جگہ جگہ عید کے نئے کپڑے تقسیم کئے گئے ہیں۔ اللہ نے ہمیں خدمت کے لئے انتخاب کیا یہ ہمارے لئے خوشی کی بات  ہے۔ وہ بچے جو سرپرستوں سے کورونا قہر میں محروم ہوگئے ہیں، ان کی تعلیم  کے لئے بھی سو سائٹی کے ذریعہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: