ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے وزیر اعلی یوگی کے "ہنومان" ، اترپردیش سے بی جے پی کو اکھاڑ پھیکنے کا لیا حلف

کبھی یوگی آدتیہ ناتھ کا دائیں بازو اور ان کی آنکھوں کا تارا کہے جانے والے سنیل سنگھ نے ایس پی سربراہ سے ایک ہفتہ پہلے ملاقات کی تھی اور اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 18, 2020 08:13 PM IST
  • Share this:
سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے وزیر اعلی یوگی کے
ایس پی میں شامل ہوئے وزیر اعلی یوگی کے "ہنومان" ، یوپی میں بی جے پی کو ہرانے کا لیا حلف

ہندو یوا واہنی کے سابق سربراہ سنیل سنگھ سمیت بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) متعدد لیڈروں نے ہفتہ کوسماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اور ملائم سنگھ یادو کی موجودگی میں ایس پی کی رکنیت حاصل کی۔ سنیل سنگھ نے جو کبھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ساتھ اپنی لیڈرشپ کا موازنہ رام اور ہنومان سے کیا کرتے تھے ، آج بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہرانے کا حلف لیا ۔ سنیل سنگھ نے اپنی پارٹی ہندوواہنی (بھارت) کا سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں انضمام بھی کردیا۔


کبھی یوگی آدتیہ ناتھ کا دائیں بازو اور ان کی آنکھوں کا تارا کہے جانے والے سنیل سنگھ نے ایس پی سربراہ سے ایک ہفتہ پہلے ملاقات کی تھی اور اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا ۔ سنیل سنگھ کو 2017 کے اسمبلی انتخابات سے عین قبل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ان بن کے بعد ہندو یوا واہنی سے نکال دیا گیا تھا ۔


بعد ازان ہندو یوا واہنی کا خود کو سربراہ اعلان کرنے کے بعد ان کو نیشنل سیکورٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ اس کے بعد سنیل سنگھ نے ہندو یوا واہنی (بھارت) کے نام سے اپنی تنظیم کی تشکیل کا اعلان کیا ۔ سنیل سنگھ کو 2019 میں رہا کیا گیا ۔ انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخاب لڑنے کی بھی کوشش کی ، لیکن ان کا پرچہ نامزدگی منسوخ کردیا گیا تھا۔


سنیل سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ریاستی عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ آج کسانوں سے لے کر عام آدمی تک ، طلبہ سے لے کر نوجوان سب اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں ۔ اب وہ وقت آگیا ہے جب ہم بی جے پی اور اس کی ریاست میں بدنظم حکومت سے نجات حاصل کریں ۔ ریاست کے عوام بالخصوص نوجوانوں کا اب بھی سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے۔ میں اپنے حامیوں کے ساتھ ایس پی میں شمولیت اختیار کرتا ہوں۔
First published: Jan 18, 2020 08:13 PM IST