جموں وکشمیر: نوشہرہ سیکٹرمیں پاکستان کی دراندازی کی کوشش ناکام، گولی باری میں ایک فوجی افسرشہید

ایل اوسی کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ گولی باری میں ایک جونیئرکمیشنڈ آفیسرجے سی او شہید ہوگیا ہے۔ فوج اوردہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔

Oct 22, 2019 09:07 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 09:10 PM IST
جموں وکشمیر: نوشہرہ سیکٹرمیں پاکستان کی دراندازی کی کوشش ناکام، گولی باری میں ایک فوجی افسرشہید

علامتی تصویر

سری نگر: جموں وکشمیرکےنوشہرہ علاقے پونچھ اورراجوری اضلاع میں ہندوستانی فوج نے پاکستان کی دراندازی کی کوشش کوناکام کردیا ہے۔  منگل کولائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ گولی باری میں ایک جونیئرکمیشنڈ آفیسر(جے سی او) شہید ہوگیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نےآس پاس کےعلاقوں کو گھیرلیا ہےاورفی الحال تصادم جاری ہے۔ اس سےقبل منگل کوہی کشمیرکےاونتی پورہ میں سیکورٹی اہلکاروں نےاوردہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ اس علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونےکی اطلاع ملنےکے بعد دہشت گردوں نے پورے علاقےکوگھیرلیا اور سرچ آپریشن چلایا۔

پاک مقبوضہ کشمیرمیں اتوارکو دہشت گردوں کےکیمپ اورپاکستانی فوج کی آرلٹری تباہ کرنے کےبعد ہندوستانی فوج کی دہشت گردوں کےساتھ پہلی بارتصادم ہورہا ہے۔ یہ حملہ پاکستانی فوج کے ذریعہ تنگدھارسیکٹرمیں دراندازوں کی مدد کےلئےکئے جارہے سیزفائر کی خلاف ورزی کےانتقام میں کیا گیا تھا۔

Loading...

پاکستان نےمنگل کو بھی جموں وکشمیرمیں کنٹرول لائن پرسیزفائر کی خلاف ورزی کی جبکہ اسی دن پاکستانی فوج دو دن پہلے ہندوستانی توپ خانے کی آگ میں شہریوں کو مبینہ طورپرنقصان پہنچانےکودکھانے کےلئےسفارتکاروں اورصحافیوں کےایک گروپ کولے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Loading...